الله تعالی سے راز و نیاز اور دعا و مناجات کا بهترین وقت
امام جعفر صادقؑ فرماتے ہیں کہ رسولِ اکرم صلی اللّٰه علیه وآله وسلم نے فرمایا
عِدَّةٌ مِنْ أَصْحَابِنَا عَنْ أَحْمَدَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ خَالِدٍ عَنْ شَرِيفِ بْنِ سَابِقٍ عَنِ الْفَضْلِ بْنِ أَبِي قُرَّةَ عَنْ أَبِي عَبْدِ اللَّهِ ع قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ ص خَيْرُ وَقْتٍ دَعَوْتُمُ اللَّهَ عَزَّ وَ جَلَّ فِيهِ الْأَسْحَارُ وَ تَلَا هَذِهِ الْآيَةَ فِي قَوْلِ يَعْقُوبَ ع- سَوْفَ أَسْتَغْفِرُ لَكُمْ رَبِّي وَقَالَ أَخَّرَهُمْ إِلَى السَّحَرِ.
بہترین وقت جس میں تم اللّٰه عزوجل سے دعا مانگنا چاہتے ہو وہ سحری کا وقت ہے، پھر امامؑ نے قرآنی آیت میں نبی خُدا جناب یعقوبؑ کا یہ کلام تلاوت کیا *عنقریب میں اپنے ربّ سے تمہارے لیے استغفار کروں گا اور فرمایا جناب یعقوبؑ نے انہیں سحری کے وقت انتظار کا کہا
الکافی، محمد بن یعقوب کلینی، ج ۴، ص ۳۱۸، باب ۱۳، حدیث: ۶۔
معجم الاحادیث المعتبرۃ، شیخ آصف محسنی، ج ۲، ص ۳۹۷، حدیث: ۱۶۰۲.