ظہوركى كيفيت
اس كے بعدآپ اپنى دعوت عام كا سلسلہ شروع كريں گے _ مظلوم و مايوس لوگ آپ كے پاس جمع ہوجائيں گے _ بيعت كريں گے اور ديكھتے ہى ديكھتے شجاع ، فداكار اور اصلاح طلب لوگوں فوج تيار ہوجائے گى _ امام زمانہ كے انصار كى توصيف ميں امام محمد باقر و امام جعفر صادق (ع) نے فرمايا ہے كہ وہ دنيا كے مشرق و مغرب پر قابض ہوجائيں گے دنيا كى ہر چيز كو مسخر كرليں گے، ان ميں سے ہر ايك ميں چاليس مردوں كى قوت ہوگى ، ان كے دل فولاد كے ہيں ، مقصد كے حصول ميں اگر پہاڑ بھى سامنے آئے گا تو اسے بھى ريزہ ريزہ كرديں گے ، اس وقت تك جنگ سے دست بردار نہ ہوں گے جب تك خدا راضى نہ ہوگا _ (بحار الانوار ج 52 ص 327)
اس زمانہ ميں ظالم و خود سر حاكمان خطرہ محسوس كريں گے ، دفاع كيلئے اٹھيں گے اور اپنے ہم مسلكوں كو امام زمانہ كى مخالفت كى دعوت ديں گے ، ليكن عدل دوست و اصلاح پسند سپاہى جو كہ ظلم و جور سے عاجز آچكے ہيں ، متحد ہوكر ان پر حملہ كريں گے ، خدا كى مدد سے ان كا قلع قمع كريں گے اور تہ تيغ كريں گے ، ہرجگہ خوف و ہراس طارى ہوگا اور سارى دنيا حكومت حق كے سامنے سراپا تسليم ہوجائے گى _
بہت سے كفار صدق و حقيقت كى علامتيں ديكھ كر اسلام كے حلقہ بگوش ہوجائيں گے اور جو اپنے كفر و ظلم پر اٹل رہيں گے انھيں امام زمانہ كے سپاہى قتل كريں گے ، پورى دنيا ميں اسلام كى مقتدر و طاقتور حكومت تشكيل پائے گى اور لوگ دل و جان سے اسكى حفاظت و نگہبانى كى كوشش كريں گے (بحار الانوار ج 52 ص 379 تا ص 380)اور ہر جگہ ، اسلام كا بول بالا ہوگا _ (بحار الانوار ج 51 ص 55 ،اثبات الہداة ج 7 ص 50)(انتخاب از آفتاب عدالت از علامہ امینی رہ)