غیبت کا سرداب

138

زمانے کے سخت حالات اور ظالم حکمرانوں کے وجودکی وجہ سے آپ کی ولادت کو خفیہ رکھا گیا اور والد گرامی کی شہادت کے بعد آپ کی غیبت کا آغاز اسی گھر سے ہوا۔
اس گھر کے سرداب میں شیعوں کے تین آئمہ معصومین علیھم السلام کی موجودگی اورعبادت کی وجہ سے یہ گھر اور سرداب شیعوں کے نزدیک بہت مقدس جانا جاتاہے۔
اس کے علاوہ بعض کا یہ عقیدہ ہے کہ امام مہدی علیہ السلام کی غیبت بھی اسی سرداب سے شروع ہوئی تھی لہذا اسے سرداب غیبت کہاجاتاہے البتہ بعض لوگ اس بات کو تسلیم نہیں کرتے۔
البتہ والد گرامی کی زندگی میں آپ کی پوشیدہ ولادت اورزندگی اوراسی طرح والد کی شہادت کے ساتھ ہی آپ غیبت کا آغاز اور امامت کے عہدے پر فائز ہونے کی وجہ سے غیبت کے شروع ہونے کے مقام کے بارے میں کسی قسم کی رائے کا اظہار کرنا بہت مشکل ہے ۔ اس کے علاوہ یہ ایک فرعی مسئلہ ہے جو چیز اہم ہے وہ یہ ہے کہ ہمیں یقین ہے کہ غیبت کے دوران آنحضرت علیہ السلام لوگوں کے درمیان رہتے ہیں نہ یہ کہ امام زمانہ علیہ السلام ظہور کے زمانے تک سرداب میں مخفی ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.