کیا امام زمانہ عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف ظہور کے بعد شہید ہوجائیں گے؟
اور بعض روایات میں آپ کی رحلت کو طبیعی صورت کے ساتھ بیان کیا گیاہے۔( عقدالدور، ص۱۴۹.)
اور بعض احادیث میں فقط آپ کی وفات اور امام حسین علیہ السلام کی رجعت کی طرف اشارہ ہوا ہے اور آپ کی وفات کی کیفیت کے بارے میں کچھ بھی بیان نہیں ہوا ہے۔ ( الفتن ابن حماد،ص۹۹و۱۰۴.)
امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام کی روایت کہ جس میں آپؑ نے فرمایا: ‘ہم میں سے ہر امام یا زہر سے شہید ہوگا یا تلوار سے ۔‘‘( کافی،ج۸، ص۲۰۶.)کی بناپر بعض لوگوں کا عقید ہ ہے کہ حضرت امام مہدی علیہ السلام شہید ہونگے اگرچہ اس کی کیفیت واضح نہیں ہے۔
اس بارے میں یقینی بات نہیں کہی جاسکتی کیونکہ پہلی، دوسری اور تیسری روایت سند کے اعتبار سے قابل قبول نہیں ہے اور امام حسن مجتبی علیہ السلام کی روایت ایسے آئمہ کی طرف اشارہ ہوسکتی ہے کہ جنہوں نے ظالم حکمرانوں کی حکومتوں میں زندگی گزاری ہو۔ بہرحال امام زمانہ علیہ السلام کی رحلت یا شہادت کے بارے میں یقینی اور قطعی رائے کو بیان نہیں کیا جاسکتا۔