امام زمان(عج) کی مدت حکومت

148

احادیث کو جمع کرنے کی صورت میں بعض نے سات سال کو قبول کیا ہے کیونکہ یہ زیادہ مشہورہے ۔ایک احتمال یہ دیا گیاہے کہ یہ اعداد، حکومت کے مختلف مراحل کے ساتھ مربوط ہیں، مرحلہ ظہور ،مرحلہ تشکیل حکومت اور مرحلہ ترقی و کمال, متن کے لحاظ سے احادیث میں اختلاف اوربعض احادیث کی سند کے لحاظ سے مشکل ہونے کی وجہ سے معلوم ہوتاہے کہ حکومت کی مدت واضح نہیں ہے۔ لیکن یہ مطلب معلوم ہے کہ حکومت کی مدت اتنا عرصہ رہے گی کہ ہر جگہ عدل و انصاف قائم ہوجائے گا اور دین اسلام کے احکام ، تعلیمات،ثقافت اور معنویت پوری دنیا پر پھیل جائیں گی اور تمام انسانوں کی انفرادی اورسماجی زندگی میں نافذ ہوجائیں گی۔
اس نکتہ کی طرف بھی توجہ دینا چاہئے کہ حضرت مہدی علیہ السلام کی حکومت کا خاتمہ، دنیا کی عمر کے خاتمہ کے معنی میں نہیں ہے، بلکہ ائمہ علیھم السلام کی رجعت کے ساتھ، امام مہدی علیہ السلام کے بعد تمام آئمہ معصومین علیھم السلام کے ذریعے عدل ودین کی حاکمیت جاری رہے گی لہذا امام کی مدت حکومت اورعدل الہی کی حاکمیت کے زمانے کی مدت کہ جو دنیا کی زندگی کے خاتمہ تک جاری رہے گی، فرق ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.