چنداقوال از حضرت امام جواد علیہ السلام

151

۔ خدا پر توكل ہر گرانقدر چيز كی قيمت اور بلندی كی طرف پہنچنے كی سیڑھی ہے-(بحار الانوارا ،ج۷۸ ،ص۳۶۴)2۔ دل سے خد اكو ياد كرنا ،اعضا و جوارح كو عبادت میں تھكا دينے سے بہتر اور بر تر ہے۔(بحار الانوار ،ج۷۸ ص۳۶۴ )3۔ ايك چيز كے محكم اور پايدار ہونے سے پہلے اس كو ظاہر كرنا اس كی تباہی كا باعث ہے-(تحف العقول ص۴۵۷)4۔ مومن تين چيزوں كا محتاج ہے1. خدا كی طرف سے توفيق2. اپنے باطن سے واعظ اور نصيحت كرنے والے3. نصيحت كرنے والے كی بات كو قبول كرنے والے۔(تحف العقول ص۴۵۷)5۔ دينی بھاﺋيوں سے ملاقات عقل كی سلامتی اور ترقی كا باعث ہے اگرچہ بہت كم مدت میں ہو-(الامالی مفيد ص۳۲۹)6۔ جو شخص بھی كسی كو آزمانے سے پہلے اس پر اطمينان كرے، اس نے اپنے آپ كو ھلاكت اور درد ناك انجام كی آغوش میں ڈال ديا ہے-(بحار الانوار ج۷۸ ص۳۶۴)7امام جواد علیہ السلام نے فرمايا:جس شخص كی خشنودی ظلم كرنا ہے اس كا غصہ تمہیں نقصان نہیں پہنچاۓ گ(بحار الانوار ج۷۵ ص۳۸۰)8۔ مومن كی دولتمندی ،لوگوں سے بے نيازی میں ہے-(بحار الانوار ج۷۵ ،ص۱۰۹)9امام جواد علیہ السلام نے فرمايا: جو شخص ھوای نفس كی پيروی كی خاطر ترقی كی راہ كو تم سے پوشيدہ كرے اس نے تم سے دشمنی كی ہے-(بحار الانوار ج۷۸ ص۳۶۴)10۔ ايام ،پوشيدہ رازوں كو تم پر آشكار كرتے ہیں(بحارالانوار ج۷۸ ص۳۶۴

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.