نویں امام کی مختصرسوانح حیات

154

آپ اپنے والد ماجد کے بعد خدا کے حکم اور بزرگوں کے تعارف سے امامت کے منصب پر فائز ھوئے۔ امام نھم اپنے والد کی وفات کے وقت مدینہ میں تھے۔ اس کے بعد مامون نے آپ کو بغداد میں بلایا جو اس زمانے میں خلافت کا مرکز یا دار الخلافہ تھا۔ ظاھری طور پر آپ کے ساتھ بھت زیادہ شفقت اور محبت روا رکھی گئی، یھاں تک کہ خلیفہ نے اپنی بیٹی کا نکاح بھی آپ سے کردیا اور بغداد میں ھی ٹھھرا لیا۔ در حقیقت مامون یہ چاھتا تھا کہ اس ذریعے سے امام(ع) کو گھر کے اندر اور گھر کے باھر نظر بند رکھے تاکہ آپ پر پورا کنٹرول کرسکے۔ایک عرصہ تک امام بغداد میں تشریف فرما رھے، پھر مامون کی اجازت سے مدینہ چلے گئے اور مامون کے آخری عھد تک مدینہ میں ھی قیام پذیر رھے۔مامون کی وفات پر معتصم باللہ نے عنان حکومت سنبھالی تو امام نھم کو دو بارہ مدینہ سے بغداد بلایا گیا اس کے بعد ان پر پابندی عائد کردی گئی اور آخر کار معتصم باللہ کے حکم یا اشارے سے امام(ع) کی بیوی کے ذریعے آپ کو زھر دلوا کر شھید کر دیا گیا۔(۱)——–۱- ارشاد مفید ص / ۲۹۷، اصول کافی ج/ ۱ ص / ۴۹۲ ۔ ۴۹۷، دلائل الامامت ص / ۲۰۱ ۔۲۰۹، مناقب ابن شہر آشوب ج/ ۴ ص / ۳۷۷ ۔۳۹۹ ، فصول المہمہ ص / ۲۴۷ ۔ ۲۵۸ ، تذکرة الخواص ص / ۳۵۸

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.