حضرت علی علیہ السلام کی پانچ چیزوں کی سفارش
میں تم سب کو پانچ چیزوں کی سفارش کرتا ھوں اگر ان پانچ چیزوں کا حصول بہت زیادہ رنج اور مصیبتوں کا سامنا کرنے پہ موقوف ھو تب بھی ان پانچ چیزوں سے گریز نہ کرنا.
۱:خداوند متعال کے علاوہ کسی سے امید نہ لگاناـ
۲:گناہ کے علاوہ کسی چیز سے نہ ڈرنا-
۳:اگر کسی چیز کا علم نہ ھو تو نہیں جانتا کہنے سے شرم نہ کرناـ
۴:اگر کسی چیز کو نہیں جانتے تو اسکو سیکھنے میں کسی قسم کا عار محسوس نہ کرناـ
۵:ھمیشہ صبر سے کام لینا کہ صبر ، ایمان میں ایسے ہی ھے جیسے سر بدن میں. ایسا بدن جس میں سر نہ ھو اسمیں کوئی خیر نہیں اسی طرح ایمان جسمیں صبر نہ ھو اسمیں بھی کوئی خیر نہیں.
نھج البلاغہ