حضرت امام صادق علیه السلام کے مبارک کلام میں کامیابی کی پچیس۲۵ چابیاں:
امام علیہ السلام فرماتے ھیں:
۱:«طلبتُ الجنّة، فوجدتها فی السّخاء؛
جنت کو طلب کیا اور چاہا تو اسکو سخاوت میں پایا .»
۲:«و طلبتُ العافیة، فوجدتها فی العزلة؛
عافیت چاہی تو اسکو کنارہ گیری اور گوشہ خلوت میں پایا.»
۳:«وطلبت ثقلاً لمیزان، فوجدتها فی شهادة ان لا اله الّا الله و محمّد رسول الله؛
اعمال کے تولنے مین بھاری عمل کو ڈھونڈا تو اس <” لا اله الّا الله و محمّد رسول الله؛ کی گواہی اور شھادت میں پایا.»
۴:«وطلبت السرعة فی الدخول الی الجنّة، فوجدتها فی العمل لله تعالی؛
جنت میں جلدی داخل ھونے کو تلاش کیا تو اللہ تعالی کے لیے خالص عمل انجام دینے میں پایا.»
۵:«وطلبتُ حبّ الموت، فوجه ته فی تقدیم المال لوجه الله؛
موت کی دوستی اور محبت کو چاہا تو اسکو اللہ تعالی کی راہ میں مال خرچ کرنے میں پایا.»
۶:«و طلبت حلاوة العبادة، فوجدتها فی ترکال معصیة؛
عبادت کی شرینی اور مٹھاس چاہی تو معصیت اور گناہ کو چھوڑ دینے اور ترک کرنے میں پایا.»
۷:«و طلبت رقّة القلب، فوجدتها فی الجوعو العطش؛
دل کی نرمی کو ڈھونڈا تو بھوک اور پیاس یعنی روزہ میں پایا.»
۸:«وطلبت نورالقلب، فوجدته فی التفکر و البکاء؛
دل کی نورانیت کو تلاش کیا تو فکر کرنے اور رونے میں پایا.»
۹:«وطلبت الجواز علی الصراط، فوجدته فی الصدقة؛
صراط سے گزرنے میں آسانی چاہی تو اسکو صدقے میں پایا.»
۱۰:«و طلبت نور الوجه، فوجدته فی صلاةاللیل؛
چہرے کی نورانیت کی طلب ھوئی تو اسکو نماز شب میں پایا.»
۱۱:«و طلبت فضل الجهاد، فوجدته فی الکسب للعیال؛
جھاد کی فضیلت کو تلاش کیا تو اسکو اپنے بال بچوں کے لیے روزی کمانے میں پایا.»
۱۲:«و طلبت حب الله عزّوجل، فوجدته فی بغضا هلال معاصی؛
اللہ تعالی کی محبت چاہی تو اسکو گناہ کاروں کی دشمنی میں پایا»
۱۳:«و طلبت الرئاسة، فوجدتها فی النصیحة لعبادالله؛
سرداری اور بزرگی کی طلب ھوئی تو اسکو اللہ تعالی کے بندوں کی خیر خواہی میں پایا.»
۱۴:«و طلبت فراغ القلب، فوجدته فی قلة المال؛
آسائش قلب کو چاہا تو اسکو مال کی کمی میں پایا.»
۱۵:«و طلبت عزائم الامور، فوجدتها فی الصبر؛
و کارهای پر ارزش را جست وجو نمودم. پس آن را در شکیبایی یافتم.»
۱۶:«و طلبت الشرف، فوجدته فی العلم؛
شرف کو ڈوھونڈا تو علم میں پایا»
۱۷:«و طلبت العبادة فوجدتها فی الورع؛
عبادت کو تلاش کیا تو پرہیزگاری میں پایا.»
۱۸:«و طلبت الراحة، فوجوتها فی الزهد؛
آسائش کو چاہا تو اسکو پارسائی میں پایا.»
۱۹:«و طلبت الرفعة، فوجدتها فی التواضع؛
برتری و بزرگواری اور رفعت کو تلاش کیا تو اس کو فروتنی میں پایا.»
۲۰«و طلبت العزّ، فوجدته فی الصدّق؛
عزّت کو چاہا تو اسکو سچ میں پایا.»
۲۱:«و طلبت الذلة، فوجدتها فی الصوم؛
نرمی و فروتنی کو پانا چاہا تو اس کو روزے میں پایا.»
۲۲:«و طلبت الغنی، فوجدته فی القناعة؛
بے نیازی اور غنی کو حاصل کرنا چاہا تو اسکو قناعت میں پایا.»
۲۳:«و طلبت الانس، فوجدته فی قرائة القرآن:
آرام اور سکون کے حصول کو چاہا تو اسے قرآن کے پڑھنے میں پایا.»
۲۴:«و طلبت صحبة النّاس، فوجدتها فی حسن الخلق؛
لوگوں کی صحبت اور ساتھ کو چاہا تو اسے اچھے اخلاق میں پایا.»
۲۵:«و طلبت رضی الله، فوجدته فی برّ الوالدین؛
اللہ تعالی کی خوشنودی اور رضا کو تلاش کیا تو اسکو والدین کے ساتھ نیکی میں پایا.»
📚 منبع : مستدرک الوسائل، ج ۱۲، ص ۱۷۳-۱۷۴، ح ۱۳۸۱۰