17 رجب عیدِ مبعثِ رسول اکرم (صل الله علیه وآله وسلم)

عالمی مرکز برائے شیعہ شناسی کی جانب سے عیدِ مبعثِ رسول اکرم (ص) کے موقع پر بیان

10

بسم اللہ الرحمن الرحیم

عالمی مرکز برائے شیعہ شناسی کی جانب سے عیدِ مبعثِ رسول اکرم (ص) کے موقع پر بیان

اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:
“لَقَدْ مَنَّ اللَّهُ عَلَى الْمُؤْمِنِينَ إِذْ بَعَثَ فِيهِمْ رَسُولًا مِنْ أَنْفُسِهِمْ يَتْلُو عَلَيْهِمْ آيَاتِهِ وَيُزَكِّيهِمْ وَيُعَلِّمُهُمُ الْكِتَابَ وَالْحِكْمَةَ” (آل عمران: 164)
ایمان والوں پر اللہ نے بڑا احسان کیا کہ ان کے درمیان انہی میں سے ایک رسول بھیجا جو انہیں اس کی آیات پڑھ کر سناتا ہے اور انہیں پاکیزہ کرتااور انہیں کتاب وحکمت کی تعلیم دیتا ہے جب کہ اس سے پہلے یہ لوگ صریح گمراہی میں مبتلا تھے۔
عیدِ مبعث، یعنی رسولِ اکرم حضرت محمد مصطفیٰ (ص) کی بعثت کے مبارک دن کے موقع پر، عالمی مرکز برائے شیعہ شناسی تمام عالمِ اسلام، علماء، دانشوروں اور اہلِ بیت (ع) کے پیروکاروں کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہے۔

آج کا دن انسانیت کی تاریخ کا ایک اہم موڑ ہے، جب اللہ تعالیٰ نے آج سے ۱۴۵۵۹ سال قبل(۵۶۶ عیسوی میں) اپنے آخری نبی (ص) کو دین کی تکمیل اور اپنی نعمتوں کے اتمام کے لیے مبعوث فرمایا۔ رسولِ اکرم (ص) کی بعثت کا آغاز توحید، عدل، اخلاقیات اور انسانی وقار پر مبنی پیغام کے ساتھ ہوا، اس کے نتیجے میں انسان کو جہالت اور ظلمت سے رہائی ملی اور علم و انصاف کا نور حاصل ہوا۔

نبی اکرم (ص) نے اپنی الہامی تعلیمات اور اخلاقی نظام کے ذریعے ایک جاہل اور منتشر معاشرے کو ایک امت واحدہ میں بدل دیا، جس کی بنیاد ایمان اور تقویٰ پر تھی۔

عالمی مرکز برائے شیعہ شناسی اس عظیم دن کے موقع پر اس بات پر زور دیتا ہے کہ نبی کریم (ص) کی تعلیمات پر عمل اور ان کی سیرتِ طیبہ کی پیروی امتِ مسلمہ کو درپیش چیلنجز سے نکالنے اور ایک نئی اسلامی تہذیب کے قیام کے لیے ضروری ہے۔

ہم ملت اسلامیہ کے تمام علماء، دانشوروں اور اہلِ فکر افرادسے مودبانہ اپیل کرتے ہیں کہ وہ نبی اکرم (ص) کی خالص تعلیمات کو فروغ دیں اور امتِ مسلمہ کے اتحاد کو مضبوط کریں تاکہ امت کے روشن مستقبل کی راہ ہموار ہوسکے۔

آخر میں، ہم دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ ہمیں نبی کریم (ص) کے مخلص پیروکاروں میں شامل کرے اور ہمیں قرآن اور اہلِ بیت (ع) کی تعلیمات پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

والسلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ
ڈاکٹر آیت پیمان
چیرمین عالمی مرکز برائے شیعہ شناسی
27 رجب 1446 / 27 جنوری 2025

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.