غيبت صغرى وكبري
سوال کیا جاتا ہے کہ غيبت صغرى و كبرى كے كيا معنى ہيں ؟اسکے جواب یوں بیان کریں گےبارہويں امام دو مرتبہ لوگوں كى آنكھوں سے پوشيدہ ہوئے ہيں _پہلى مرتبہ اپنى پيدا ئشے كے سال 255 يا 256 يا اپنے والد كے انتقال كے سال سے 329 ھ تك اس زمانہ ہيں آ پ اگر چہ عام لوگوں كى نگاہوں سے پوشيدہ تھے ليكن رابطہ با لكل منقظع نہيں ہوا تھا بلكہ آپ كے نا ئب آپ كى خدمت ميں پہنچتے اور لوگوں كى ضرور توں كو پورا كرتے تھے غيبت كے اس 69 يا 74 سالہ زمانہ كو غيبت صغرى كہتے ہيں_دوسرى غيبت 329 ھ سے شروع ہوئي اس ميں نواب كا سلسلہ بھى ختم ہوگيا اور ظہور تك جارى رہے گى _ اس كو غيبت كبرى كہتے ہيں پيغمبر اكرم اور ائمہ پہلے ہى دونوں غيبتوں كى خبر دے چكے تھے ،
مثلا :اسحاق بن عمار كہتے ہيں : ميں نے امام جعفرى صادق سے سنا كہ آپ نے فرمايا :
” قائم كى دو غيبتيں ہوں گى ، ايك طولانى دوسرى چھوٹى غيبت صغرى ميں خاص شيعوں كو ان كى قيام گاہ كا علم ہوگا _ ليكن دوسرى ميں آپكے مخصوص دينى دوستوں كے علاوہ آپ كى قيام گاہ كا كسى كو پتہ نہيں ہوگا (اثبات الھداة ج 7 ص 69 ، بحارالانوار ج 52 ص155)
آپ ہى كا ارشاد ہے :
صاحب الامر كى دوغيبتيں ہيں : ايك ان ميں سے اتنى طويل ہوگى كہ ايك گروہ كہے گا : مر گئے ہيں ، دوسر ا كہے گا : قتل كرد يئےئے ،تيسرا كہے گا : چلے گئے _ معدود افراد ايسے ہوں گے جو آپ كے وجود كے معتقد رہيں گے اور انہى كا ايمان ثابت و استوار ہے _ اس زمانہ ميں آپ كى قيام گاہ كا كسى كو پتہ نہ ہوگا ، ہاں ان كے مخصوص خدمت گار جانتے ہوں گے _ (بحارالانوار ج 52 ص 153) آ ئھ حديثيں اور ہيں