قرآن و ماہ رمضان

155

رمضان کے مہینہ کی فضیلت کی وجہ اس مہینہ میں قرآن کا نازل ہونا ہے { شھر رمضان الذی انزل فیہ القرآن ھدیً للنّاس } سورہ بقرہ/ 185ماہ رمضان وہ مہینہ ہے جسمیں قرآن نازل ہوا ہے اور یہ لوگوں کیلۓ ھدایت ہے ۔اسی وجہ سے قرآن اور ماہ مبارک رمضان میں ایک خاص رابطہ پایا جاتا ہے۔ جیسے موسم بھار (بسنت) میں انسان کا مزاج شاداب رہتا ہے اور گل و گیاہ سر سبز و شاداب رہتے ہیں۔ اسی طرح قرآن بھی دلوں کیلۓ موسم بھار کے مانند ہے کہ جس کے پڑھنے حفظ کرنے اور اسکے مطلب کو سمجھنے میں انسان کا دل ہمیشہ ایک خاص شادابی کا احساس کرتا ہے۔جیسا کہ امام علی (ع) فرماتے ہیں:{ تعلموا کتاب اللہ تبارک و تعالی فانہ احسن الحدیث و ابلغ الموعظہ و تفقھوا فیہ فانہ ربیع القلوب)کتاب خداوند کو پڑھو کیونکہ اس کا کلام بہت لطیف و خوبصورت ہے اور اس کی نصیحت کامل ہے اور اسے سمجھو کیونکہ وہ دلوں کیلۓ بہار ہے۔ اسی بناء پر قرآن اور رمضان کے مہینہ کا رابطہ آپس میں بہت گہرا ہے ۔قرآن کو پڑھنے اور اسمیں غور و فکر کر نے کے بعد انسان اس بات پر قدرت رکھتا ہے کہ وہ حیات طیبہ تک پہنچ جاۓ اور شب قدر کو درک کر سکے۔رسول اکرم (ص) خطبہ شعبانیہ میں فرماتے ہیں : رمضان کے مہینہ میں قرآن کی ایک آیت کی تلاوت کا ثواب اس ثواب کے برابر ہے جو دوسرے مہینوں میں قرآن ختم کرنے سے حاصل ہوتا ہے۔
 
 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.