جاودانگی اسلام

210

خاتم النبین کی رسالت کی ایک خصوصیت یه هے که ان کی حکومت ان کی شریعت ان کے لائے گئے احکام همیشه باقی رهنے والے هیں-1 قرآن میں صریحًا یه بات آئی هے که خدا کی ذات وه ذات هے جس نے اپنے رسول کو هدایت اور آئین حق کے ساتھ بھیجا تاکه ، آئین محمد(ص)کو تمام آئین پر غالب قراردے . چاهے یه بات مشرکین پر گران کیوں نه گذرے. 2دین اسلام کلی بھی هےاور دائمی بھی ، اسلام ایک ابدی مکتب هے جو کره زمین کے تمام انسانوں کے لئے نازل هوا هے جو روز قیامت تک اس دنیا میں آتے رهیں گے فقه میں استنباط شریعت کی بقا اور اس کی ترقی کی ضامن هے استنباط اسلام کے جاویدانی هونے کی ایک شرط هے اس لئے که هر موضوع اور هر نئے مسئله میں قرآن و سنت کی مدد سے استنباط کرکے نئے احکام کشف اور استخراج کئے جا سکتے هیں اور اس طرح دوسرے قوانین سے بے نیاز هو سکتے هیں اور صحیح استنباط هر زمانے میں اور قیامت تک آنے والے سوالوں کا جوا دینے کی صلاحیت رکھتاهے .
اسلام کا جهانی هونا :پیامبر اسلام تمام انسانوں کے پیامبر هیں اس کی رسالت کا دایره اتنا وسیع هے جس میں ساری دنیا سمیٹ جاتی هے قرآن نے بھی اس حقانیت کی تصریح کردی هے خدانے پیغمبر (ص)کو حکم دیا که اپنی رسالت کے جهانی هونے کا اعلان کردیجئے ، کهه دیجئے ای لوگو میں تم سب کی جانب خدا کا فرستاده پیغمبر هوں. 3اسلام ایسا دین هے که جو انسان کی زندگی تا قیام قیامت استوار نے کے لئے آیا هے. اسلام کے قوانین میں اتنی قدرت هے که همیشه هر ملیت کی راهنمائی اور ان کے امور کو اداره کرسکتا هے . اسلام اس عتبار سے ایک جهانی نظام هے اور کسی خاص جماعت یا معین مکان سے مخصوص نهیں هے اسلام میں صحیح استنباط کی روشنی تمام ضرورتوں کا کامل جواب هے .————–1 . مجلسی ، بحارلانوار ، ج16 ،ص332 .2 .سوره توبه ، آیه ، 33 ،سوره فتح ، آیه ،28 ، سوره صف آیه ، 9،سوره اعراف آیه،158 .3 . سباء ، 28 .
 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.