علامات ظہور نزدیک ہیں؟

144

علامات ظہور نزدیک ہیں؟
جس طرح ظہور کا زمانہ واضح نہیں ، اسی طرح اس کی علامات کا نزدیک ہونا بھی واضح نہیں ہے، لہذا ان علامات کے نزدیک یا دور ہونے کے بارے میں گفتگو کرنا کوئی فائدہ مند بات نہیں ہے۔ البتہ اس دنیا پر طاری موجودہ حالات اور شرائط کے پیش نظر بعض لوگوں کا یہ عقیدہ ہے کہ جس زمانے میں ہم زندگی گزار رہے ہیں، یہ وہی آخری زمانے کا دور ہے جس کی طرف احادیث میں اشارہ ہوا ہے، کیونکہ آخری زمانے کی علامات کو بیان کیا گیاہے جسے ظلم و فساد کا عام ہونا اور خواہشاتی نفسانی کی بنا پر دین کی تعبیر کرنا…
یہ علامات ہمارے دور میں واقع ہورہی ہیں۔ پس یہ موجود زمانہ، آخری زمانہ ہے اور ظہور اس زمانے میں واقع ہوگا اس کے علاوہ، ایران کے اسلامی انقلاب کی وجہ سے امام زمانہ علیہ السلام کانام اور ذکر زندہ ہوا ہے اور دنیا میں ان کاتعارف کروایا گیاہے، لہذا لوگوں میں ان کو قبول کرنے کے رجحان میں اور ظہور کی اُمید میں بھی اضافہ ہوا ہے۔
 
 
بہرحال ہم امام زمانہ علیہ السلام کے ظہور میں تعجیل کی اُمید رکھنے کے ساتھ ساتھ ان کے ظہور کے لئے اپنے آپ کو آمادہ بھی رکھیں، لیکن اپنی تمام تر توجہ کو ایسے امور میں صرف نہیں کرنا چاہئے جو ہمارے علم سے بالاتر ہیں اور جن تک ہمار ا پہنچنا ممکن نہیں ہے، جیسے علامات کے نزدیک ہونے کی بحث وغیرہ۔
 
 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.