✨ جشنِ صادقین کی دلی مبارکباد ✨
۱۷ ربیع الاول (۱۵۰۰ میلاد مصطفی صل الله علیه وآله )جشنِ صادقین
✨ جشنِ صادقین کی دلی مبارکباد ✨
الحمد للہ! ایامِ صادقین کی پرنور ساعتیں ایک بار پھر نصیب ہوئیں۔ یہ وہ مبارک ایام ہیں جو صداقت، ایمان، علم، حلم اور تقویٰ کے علمبردار ہیں۔ حضرت محمد مصطفی صل الله علیه و آله وسلم اور امام جعفر صادق علیہ السلام کی ولادت باسعادت امتِ محمدی کے لیے ایک عظیم عطیہ اور سرچشمۂ ہدایت ہے۔
آئیے اس پرمسرت موقع پر ہم سب عہد کریں کہ ان پاک ہستیوں کی تعلیمات کو اپنی زندگیوں میں نافذ کریں، ان کے بتائے ہوئے راستے پر چل کر دنیا و آخرت کی کامیابیاں حاصل کریں۔
دعا ہے کہ یہ جشن سب کے لیے خیر و برکت، رحمت و سعادت اور نور و سرور کا پیغام بنے۔
🌹 جشنِ صادقین مبارک ہو! 🌹