چار قیمتی اسباق

254

1. نسیم اور ماریہ كی حكایت:یہ دو افراد امام حسن عسكری علیہ السلام كے خدام میں سے تھے؛ نسیم اور ماریہ. ان دو نے حكایت كی ہے كہ «جب حضرت نومولود دنیا میں آئے تو آپ (عج) نے اللہ كی یكتائی كی علامت كے طور پر شہادت كی انگلی آسمان كی طرف اٹھا لی اور آپ (عج) كو چھینك آئی تو فرمایا: «الحمد للّہ ربّ العالمین ، و صلّى اللّہ على محمّد و آلہ» اور فرمایا: ظالموں اور ستمگروں نے گماں كیا ہے كہ حجت الہی بےزباں ہے!!، اگر خدا بولنے کی اجازت دے تو سب كے شكوك و شبہات رفع ہونگے.
2. 4 نبیوں كی چار خصوصیات كے مالكامام محمّد باقر علیہ السلام نے فرمایا:مہدى موعود (عجّل اللّہ تعالى فرجہ الشّریف) چار نبیوں كی چار روشوں كے مالك ہیں:حضرت موسى كلیم اللہ علیہ السلام كی سیرت و خصوصیت كے مالك ہیں؛ موسی (ع) «خائفا یترقّب» خائف بھی ہیں اور ہر لمحہ مستقبل، ظہور اور فراخی و آسودگی كا انتظار كرتے ہیں.حضرت عیسى مسیح علیہ السلام كی سنت و سیرت كے مالك ہیں جن كے بارے میں كہا گیا كہ «مرگئے ہیں مگر وہ مرے نہیں بلكہ غائب ہوگئے.حضرت یوسف علیہ السلام كی سنت كے مالك ہیں جو طویل عرصے كے لئے غائب ہوئے.اپنے جد امجد حضرت رسول محمّد بن عبداللّہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم كی سنت و سیرت كے مالك ہیں جنہوں نے شمشیر اور جہاد كے ذریعے قیام كیا اور اپنے فریضے كی تكمیل فرمائی.
3. اس روز حجت سب پر تمام ہےامام جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا:جب امام زمانہ (عج) ظہور كركے شہر كوفہ میں داخل ہونگے تو فرمان دیں گے كہ مسجد كے ایك گوشے كو كھودا جائے اور جب مسجد كا گوشہ كھودا جائے تو اس سے 12 ہزار زرہیں، 12 ہزار شمشیریں اور بارہ ہزار ڈھالیں برآمد ہونگے.اس كے بعد مختلف شہروں اور علاقوں سے آئے ہوئے اپنے عربی اور عجمی پیروكاروں كو فرمان دیں گے كہ ان ہتھیاروں سے لیس ہوجائیں.جب سب مسلح ہوكر تیار ہوجائیں فرمان دیں گے: اس كے بعد جو بھی شخص تمہارے مقام پر حاضر نہ ہو [اور تمہاری طرح اپنا ایمان استوار نہ كرے] اس كو ہلاك كردو كیونكہ حجت سب پر تمام ہوئی ہے.
4. 27 حروف اور علوم كا كمالامام صادق علیہ السلام سے مروی ہے:تمام علوم و فنون اور تمام احكام و قوانین 27 حروف میں خلاصہ كئے گئے ہیں اور انبیاء الہی كے ذریعے صرف دو حروف كی ترویج ہوئی ہے لوگوں كو ان دو حروف كے علاوہ كچھ بھی نہیں جانتے؛ مگر جب مہدى موعود، قائم آل محمّد (عج) ظہور كریں گے تو 25 حروف آپ (عج) كے پاس باقی ہیں اور ان سب كی ترویج كریں گے اور لوگوں كو تمام حروف سے متعارف كرائیں گے اور اسلام كی شریعت مقدسہ كے تمام سعادت بخش قوانین و احكام كو اس دور كے معاشرے میں نافذ كریں گے.
 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.