شوہر كى ترقى ميں مدد

341

اس كے بعد كوشش كركے اپنے مقصد تك پہونچنا چاہئے _ مرد كى شخصيت بہت حد تك اس كى بيوى كى خواہش سے وابستہ ہوتى ہے _ عورت چاہے تو اپنے شوہر كى مدد كركے اس كو ترقى كى اعلى منزل تك پہونچانے ميں ہم كردار ادا كرسكتى ہے اور اسى طرح وہ چاہے تو اس كى ترقى كى راہ ميں بڑى ركاوٹ بھى بن سكتى ہے _خواہر گرامى اپنے موجود ہ امكانات اور حالات كے دائرے ميں رہ كر اپنے شوہر كى شخصيت كو بلندكرنے كے لئے ان كو حوصلہ افزائي كيجئے _ اگر وہ تعليم جارى ركھنا چاہتے ہوں يا كتا ہوں كے مطالعہ كے ذريعہ اپنى معلومات ميں اضافہ كرنا چاہتے ہيں تو نہ صرف يہ كہ آپ اس كى مخالفت نہ كريں بلكہ ان كى تعريف كركے ان كے حوصلہ افزائي كيجئے _ زندگى كے پروگراموں كو اس طرح ترتيب ديجئے كہ ان كے كاموں ميں خلل نہ پڑے اور ان كے آرام و آسائشے كے اسباب مہيا كرنے كى كوشش كيجئے تا كہ فكروں سے آزاد ہوكر ترقى كے مراحل طے كرتے رہيں _ اگر پڑھے لكھنے نہ ہوں تو ان سے درخواست اور اصرار كيجئے كہ رات كى كلاسوں ميں شركت كريں يا كہيں اور تعليم حاصل كريں _ اگر تعليم يافتہ ہيں تو ان كو ترغيب دلايئےہ اپنے سبجكٹ ميں مہارت حاصلہ كريں اور اس موضوع كے متعلق كتابوں كا مطالعہ كركے اسفن ميں اپنى معلومات ميں اضافہ كريں _ اگر ڈاكٹر ہيں تو ان سے اصرار كيجئے كہ ہر روز اپنے اوقات كا كچھ حصہ ميڈيكل سے متعلق رسالوں اور كتابوں كے مطالعہ كے لئے مخصوص كرديں_ اگر معلم ، جج، پروفيسريا اينجنئر ہيں تو ان سے كہئے فراغت كے اوقات كو اپنے فن سے َتعلق كتابوں اور علمى اخلاقى اور تاريخى كتب كے مطالعہ ميں صرف كريں _ مختصراً عرض كروں كہ آپ كے شوہر جو بھى ہوں اور جيسے بھى ہوں حتى كہ مزدور يا دوكاندار بھى ہوں توآپ ان كو ترقى كے لئے آمادہ كر سكتى ہيں _ايسا نہ ہو كہ وہ رات جو قدرت نے ان كے لئے بنائي ہے اس سے منحرف ہوجائيں اور ترقى وارتقاء كى منازل طے كرنے سے دستبردار ہوجائيں ، علمى اورسائينسى تحقيقات اور كتابوں كے مطالعہ كى عادت ڈالوايئےيال ركھئے كہ آپ كے شوہر كى شخصيت كہيں ايك نقطہ پر آكر نہ ٹھر جائے اگر انھيں كتاب فراہم كرنے كى فرصت نہيں ہے تو آپ ان كے مشورے اور دوستوں كى مددسے يہ كام انجام دے سكتى ہيں_ علمى و سائينسي، اخلاقى ، تاريخى ، مذہبى ، ادبى ، اقتصادى اور حفظان صحت سے متعلق سودمند كتابيں جوان كے ذوق و صلاحيت كے مطابق ہوں انھيں آپ مہيا كرسكتى ہيں اور ان كتابوں كو پڑھنے كے لئے اپنے شوہر كو ترغيب دلايئے آپ خود بھى مفيد رسالے اور كتابيں پڑھئے اگر مطالعہ كے دوران كوئي چيز آپ كو ايسى نظر آجائے جو آپ كے شوہر كے لئے بھى مفيد ہوگى تو اس كو نوٹ كركے انھيں ديجئے اس كام كے بے شمار فوائد ہيں _اول يہ كہ اگر ايك مدت تك آپ اس اصول پر كاربندر ہيں تو آپ كے شوہر ايك قابل اور دانشمند انسان بن جائيں گے اور اس كے نتيجہ ميں خود كو سربلند محسوس كريں گے اور آپ كو بھى ان كى شخصيت پر فخر ہوگا اس كے علاوہ وہ اپنے فن ميں مہارت حاصل كرليں گے او راس سے خود ان كى ذات كو بھى فائدہ پہونچے ہوگا اور سماج كو بھى وہ بے شمار فائدے پہونچا سكتے ہيں _دوسرے يہ كہ جب انسان اپنى آفرينش كے مقصد كو لبيك كہتے ہوئے تحقيق و مطالعہ ميں مشغول رہے گا تو اعصابى كمزوريوں اور نفسياتى بيماريوں كا شكار كم ہوگا _
تيسرے يہ كہ اسے ترقى كرنے اور كتابوں كے مطالعہ كا شوق ہوگا تودخ اپنا وقت ادھراوھرآد ھرضا ئع نہيں كرے گا _عيش و عشرت كے مراكز كارخ نہيں كرے گا _ تباہ كرنے والوں اور نشہ آور اشياء استعمال كرنے والوں كے دام فريب ميں گرفتار نہيں ہوگا _
 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.