سنّت عذاب(حصہ دوم)

247

الف )حضرت نوح علیہ السلا م کی قومسورئہ اعرا ف میں ارشاد ہو تا ہے :…………..١۔سورئہ انعام آیت٦۔(فَکَذَّبُوْہُ فََنْجَیْنَٰہُ وَالَّذِیْنَ مَعَہُ فِی الْفُلْکِ وَاَغْرَقْنَاالَّذینَ کَذَّبُوْابَِٔایٰتِنَااِنَّھُمْ کَانُوْاقَوْماًعَمِیْنَ)(١)’پس انھوں نے ان (نوح )کو جھٹلا یا تو ہم نے ان کو اور جولوگ ان کے ساتھ کشتی میں تھے بچالیا اور جن لوگوں نے ہماری آیات کو جھٹلایاان سب کو غرق کردیا کیونکہ یہ سب کے سب (دل کے) اندھے لوگ تھے’۔قوم نوح علیہ السلام پر عذاب اور ان کی ہلاکت سے متعلق بقیہ آیات یہ ہیںسورۂ یونس ٧٣،ہود٣٩ ۔٤٠، انبیاء ٧٧،مو منون ٢٧ ،فر قان ٣٧ ، شعرا ء ١٢٠ ، عنکبوت ١٤ ، صا فات ٨٢ ، ذاریات ٤٦ ، قمر ١١۔١٥ ، اور سورئہ نوح ٢٥۔
ب ) ہود علیہ السلام کی قوم( عاد )سورئہ اعراف میں ارشاد ہو تا ہے:(فَاَنْجَیْنَٰہُ وَالَّذِیْنَ مَعَہُ بِرَحْمَةٍ مِنَّاوَقَطَعْنَادَابِرَالَّذِیْنَ کَذَّبُوْابَِٔایٰتِنَاوَمَاکَانُوْا مُؤْمِنِیْنَ)(٢)’پس ہم نے ان (ہود )کو اورجو لوگ ان کے ساتھ تھے اپنی رحمت سے نجات دے دی اور جن لوگوں نے ہماری آیات کو جھٹلایاتھااور ایمان نہیں لائے تھے ہم نے ان کی جڑہی کاٹ دی’۔قوم عاد پر عذاب سے متعلق اور بھی آیات اس طرح ہیں : سورۂ ہو د ٥٩۔٦٠، مو منون ٤١ ، شعرا ء ١٣٩ ، فصلت ١٦ ، احقاف ٢١۔٢٥ ،ذاریات ٤١۔٤٢ ، قمر ١٩ ۔٢٠ ۔اور سورئہ حا قّہ ٧ ۔
ج ) صالح علیہ السلام کی قوم (ثمود)سورئہ اعراف میں ارشاد ہو تا ہے :(فَاَخَذَ تْھُمُ الرَّجْفَةُ فَاَصْبَحُوْافِی دَارِھِمْ جَٰثِمِینَ)(٣)’تب ان (قوم صالح)کو زلزلہ نے اپنی گرفت میں لے لیا کہ وہ اپنے گھرہی میں سربہ زانو بیٹھے رہ گئے ‘۔مندرجہ ذیل آیات میں بھی قوم ثمود پر عذاب کی طرف اشارہ کیا گیا ہے :سورئہ ہود ٦٨، شعراء ١٥٨ ، نحل ٥١۔٥٢ ، فصلت ١٧ ، ذاریات ٤٤ ، قمر٣١ ، حاقّہ ٥ ، اور سورئہ شمس ١٣ ۔ ١٥ ۔…………..١۔سورئہ اعراف آیت٦٤۔٢۔سورئہ اعراف آیت٧٢۔٣۔سورئہ اعراف آیت٧٨۔
 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.