مفهوم غيبت ميں افراط و تفريط
مفهوم غيبت ميں افراط و تفريط
– تفریطی نظریه
کچھ لوگوں نے غیبت کا معنی یه کیا که حضرت حاضر و موجود نهیں هیں مثلا شیخ احمد احسائ کے پیروکار شیخی فرقه کا باطل عقیده یه هے که اس دنیا سے هٹ کر ایک اور جهان هے که جس کا نام حور قلیا٬٬ هے اور حضرت وهاں رهتے هیں(جوامع القلم ص۱۰۳) جبکه بعض نے حضرت کو اس دنیا میں هی سب لوگوں سے دور جزیره خضراء میں محدود کیا اور بعض نے تو زمانه غیبت میں کلی طور پر حضرت کی زیارت کی نفی کی هے –
یه سب نظریات غلط هیں اور هماری روایات کے ساتھ مطابقت نهیں رکھتے کیونکه روایات کے مطابق حضڑت امام مهدی (عج) حضرت عیسی(ع) کی مانند آسمان پر نهیں گۓ بلکہ اس دنیا میں لوگوں کے درمیان موجود هیں شهروں اور بازاروں میں ۔ ۔ ۔ چلتے پھرتے هیں –
۔۔ ۔ ۔ ۔ صاحب ھذا الامر یترد بینھم و یمشی فی اسواقھم و یطأ فرشھم و لا یعرفونه ۔ ۔ ۔ (غیبت نعمانی ص۱۶۴)
معصوم فرماتے هیں :صاحب الامر لوگوں کے درمیان آتے جاتے هیں انکے بازاروں میں جاتے هیں انکے فرش پر قدم رکھتے هیں مگر وه انهیں نهیں پهچانتے –
آپ هر سال حج کے موقع پر موجود هوتے هیں لوگوں کو دیکھتے هیں اور انهیں پهچانتے هیں اور لوگ بھی انهیں دیکھتے هیں لیکن پهچانتے نهیں-
والله ان صاحب ھذا الامر لیحضر الموسم کل سنۃ فیری الناس و یعرفھم و یرونہ و لا یعرفونه (من لا یحضره الفقیه ج۲ ص۵۲۰)
معصوم فرماتے هیں :خدا کی قسم صاحب امر هر سال حج کے مراسم میں حاضر هونگے لوگوں کو دیکھیں گے انهیں پهچانیں گے لیکن لوگ اگر چہ ان کو دیکھیں گے مگر نهیں پهچانیں گے-
جزیره خضراء ٬عالمه حور فلیا وعیره یه سب لوگوں کے باطل توهمات اور خیالی افسانے هیں که جن کی کوئ علمی حقیقت نهیں هے –
اس نظریه تفریطی کے نتاﺋج :
۱:امام کو لوگوں کی پهنچ سے دور کردینا
۲: اس قسم کے اعتقادات سے امام کے وجود کے نورانی اثرات کو کم رنگ کرنا –
اس تفریطی نظریه کا منشاء:
۱: مفهمو غیبت کو دقت سے درک نه کرنا
۲: آیات و روایات سے دوری
۳: هوا نفس
۴: جزیره خضرا کی مانند بعض غیر معتبر نقل پر اطمینان
۵: دین میں کافی حد تک بصیرت اور سمجھ بوجھ نه هونا
۶: معتبر روایات پر اطمینان نه کرنااور بدگمانی کا شکار ہونا
۲- افراطی نظریه :
بعض لوگ امام کی غیبت اور حضور میں کسی قسم کے فرق کے قاﺋل نهیں هیں انکے نزدیک حضرت کو ھر مسلہ میں دخل دینا چاهیے یه لوگ بھی خطا پر هیں اگر امام نے براه راست تمام امور میں دخل دینا هوتا اور سب انکے حضور سے مشرف هوتے تو غیبت کا معنی هی نه ره جاتا-
افراطی نظریه کے نتاﺋج :
۱: امام سے ملاقات اور رابطه کے جھوٹے مدعی حضرات په زیاده توجه کرنا
۲: توهمات اور خیالی کهانیاں بنانا
۳: ملاقات نه هونے کی بناء پر نا امیدی اور مایوسی
افراطی نظریه کا منشاء:
۱: غیبت کا دقیق مفهوم درک نه کرنا
۲: توهم پسند هونا
۳ : معجزات ٬غیبی اورعادی اسباب کو درست درک نه کرنا
۴: دین میں مهارت اور سمجھ بوجھ پیدا نه کرنا
۵:ہوائے نفس کی پیروی کرنا
افراط و تفریط کا علاج
۱: توهمات اور خیالات سے دوری
۲: دینی معارف اور علما حق کی طرف توجه
۳: انحرافات اور بدعت کا مقابله
۴: علماء دین کی طرف سے ان امور کو واضح اور روشن کیے جانا