دنيا مہدى (عج) كے زمانہ ميں

238

راستوں ميں كھلنے والى كھڑكياں بندكردى جائيں گى _ گلى كو چوں ميں پرنالے لگانے سے منع كرديا جائے گا ، مناروں كو توڑديا جائے گا _
امام مہدى كے زمانہ ميں عقليں كامل ہوجائيں گى ، معلومات عامہ كى سطح بلند ہوجائے گى يہاں تك حجلہ نشين عورتيں بھى فيصلہ كرسكيں گى _
حضرت امام صادق (ع) كا ارشاد ہے :
‘علم كو 27 حصوں ميں تقسيم كيا گيا ہے ليكن ابھى تك اس كے دو حصوں تك ہى انسان كى رسائي ہوئي ہے _ جب ہمارا قائم ظہور كرے گا اس كے پچيس حصوں كو بھى آشكار كريں گے ‘ _( بحار الانوار ج 52 ص 326)
لوگوں كا ايمان كامل ہوجائے گا، كينہ سے دل پاك ہوجائيں گے _ آخر ميں اس بات كا ذكر كردينا ضرورى ہے كہ مذكورہ مطالب كو روايت سے ليا گيا ہے _ اگر چہ ان كا مدرك خبر واحد ہے _ تفصيل كيلئے بحار الانوار ج 51 و 52 ، اثبات الہداة ج 6 و 7 اور غيبت نعمانى كا مطالعہ فرمائيں _(انتخاب از آفتاب عدالت از علامہ امینی رہ)
 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.