اصحاب امام مہدی علیہ السلام ۳۱۳افراد کیوں ؟

361

اصحاب امام مہدی علیہ السلام ۳۱۳افراد کیوں ؟
اس مطلب کی طرف توجہ دینی چاہئے کہ حضرت مہدی علیہ السلام کے اصحاب فقط ۳۱۳ افراد نہیں ہیں، کیونکہ امام زمانہ علیہ السلام کے تین قسم کے اصحاب ہیں، جن میں سے پہلا گروہ ۳۱۳ افراد کا ہے، یہ امام کے لشکر کے سپہ سالار اور کمانڈرہوں گے اور یہ واضح سی بات ہے کہ ہر لشکر کے کچھ مخصوص سپہ سالار ہوتے ہیں اور باقی سب لشکر والے ان سپہ سالاروں کے ماتحت ہوتے ہیں۔ جبکہ دوسرا گروپ دس ہزارافراد اور تیسرا گروپ تمام مؤمنین کو شامل ہے۔
امام زمانہ علیہ السلام کے اصحاب کے پہلے گروپ کی تعداد کے ۳۱۳ افراد ہونے پرکوئی خاص دلیل موجود نہیں ہے، شاید یہ کہا جاسکتا ہے امام مہدی علیہ السلام کے اصحاب کی تعداد جنگ بدر میں پیغمبراکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اصحاب کی تعداد جتنی ہے ،یہ اس وجہ سے ہو کہ جنگ بدر کی یاد تازہ ہوجائے، جنگ بدر ایسی جنگ تھی جس میں مسلمانوں کی تعداد بہت کم تھی اور جنگی ساز و سامان بھی اتنا نہیں تھا ،فقط خدا پر بھروسہ کرتے ہوئے وہ لوگ جنگ کے لئے آمادہ ہوگئے، ان کا ہدف اسلام اور دین کی حفاظت تھا، خدا کی خصوصی مدد نازل ہوئی جیسا کہ سور ہ انفال (آیات۷۔۱۴) میں اس کی طرف اشارہ کیا گیاہے، ایسی جنگ جس میں اس دور کے تمام مسلمان موجود تھے، لشکر کے سپاہی عمر اور طبقوں کے اعتبار سے مختلف تھے اور مسلمانوں کو ایک یقینی فتح نصیب ہوئی ۔ سپاہ مکہ کے بہت سے مشرک اور کافر مارے گئے اس جنگ میں فتح ، حرکت اسلام کے شروع ہونے کا ایک خوبصورت آغاز تھا۔
 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.