انبياء كى كاميابي

304

مہدى موعود كى كاميابى در حقيقت آدم و شيث ، نوح و ابراہيم ، موسى و عيسى اور حضرت محمد (ص) اور تمام انبياء كى كاميابى ہے _ انہوں نے اپنى فداكارى سے راستہ ہموار كيا ہے اور انسان كے مزاج كو كسى حد تك آمادہ كيا ہے _ منصوبہ سازى اور مبارزہ كا آغاز انبياء ہى سے ہواہے اور اپنى نوبت ميں ان ميں سے ہر ايك نے بشر كے دينى افكار كى سطح كو بلند كيا ہے يہاں تك پيغمبر اسلام كى نوبت آئي تو آپ نے اس عالمى انقلاب كا مكمل نقشہ اور پروگرام مرتب كيا اور ائمہ اطہار كى تحويل ميں ديديا _ اس سلسلہ ميں آپ نے اور آپ كے جانشينوں نے بہت كوششيں كى ہيں اور بہت سى مشكليں برداشت كى ہيں _ سالہا سال گزرتے جائيں اور دنيا ميں بہت سے انقلابات رونما ہوجائيں تب جاكر انسان كے مزاج ميں توحيد كى حكومت قبول كرنے كى استعداد و لياقت پيدا ہوگى _ اور اس وقت كفر و بے دينى كا محاذ مہدى موعود كى سپاہ كے ذريعہ فتح ہوگا اور بشريت كى اميد برآئے گى _
اس بناپر مہدى موعود پيغمبر اسلام بلكہ تمام انبياء كے منصوبوں كو عملى جامہ پہنانے والے ہيں اور آپ كى كاميابى سارے آسمانى مذاہب كى كاميابى ہے _ خدا نے زبور ميں حضرت داؤد سے كاميابى عطا كرنے كا وعدہ كيا ہے اور حضرت مہدى كا شان ميں نازل ہونے والى آيتوٹ ميں سے ايك ميں فرماتا ہے _ ہم نے زبور ميں لكھديا ہے كہ ہم اپنے صالح وشائستہ بندوں كو زمين كا وارث بنائيں گے _ (انبياء/205)
(انتخاب از آفتاب عدالت از علامہ امینی رہ)

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.