شوہر کی غمخوار وھمدرد

187

خواہر عزيز اگر آپ كے شوہر بيمار پڑگئے ہيں تو ان كے ساتھ پہلے سے زيادہ مہربانى كا برتاؤ كيجئے _ ان سے اظہار ہمدردى كيجئے اور افسوس كا اظہار كيجئے _ ان كى علالت پر اپنے شديد رنج و غم كو ظاہر كيجئے _ان كو تسلى ديجئے _ ان كے آرام كا خيال ركھئے _ اگر ڈاكٹر يا دوا كى ضرورت ہو تو مہيا كيجئے _ جس غذا سے انھيں رغبت ہو اور ان كے لئے مناسب ہو فوراً تيار كيجئے _ باربار ان كى احوال پرسى كيجئے اور تسلى ديجئے _ ان كے پاس زيادہ سے زيادہ وقت گزارنے كى كوشش كيجئے _ اگر دردوتكليف كى شدت سے انھيں نيند نہ آرہى ہو تو آپ بھى كوشش كريں كہ ان كے ساتھ جاگتى رہيں _ اگر آپ كو نيند آگئي تو جب آنكھ كھلے تو ہلكے سے ان كا سر سہلا كے ديكھئے اگر بيدار ہيں تو ان كا حال پوچھئے اگر رات جاگ كر گزرى ہے تو صبح كو ناراضگى كا اظہار نہ كيجئے _ دن ميں ان كے كمرے ميں تنہائي اور خاموشى كا اہتمام ركھئے شايد كو نيند آجائے _ آپ كى ہمدردياں اور نوازشيں ان كى تكليف ميں تسكين كا سبب بنيں گى اور ان كے صحت ياب ہونے ميں معاون ثابت ہوں گى _ اس كے علاوہ اس قسم كے كام وفادارى ، صميميت اور سچى محبت كى نشانياں سمجھى جاتى ہيں اور اس كے نتيجہ ميں زندگى ميں لگن وحوصلہ پيدا ہوتاہے آپس ميں محبت ميں اضافہ ہوتا ہے _ اگر آپ بيمار ہوں گى تو يہى سلوك وہ آپ كے ساتھ كريں گے _
103جى ہاں آپ كا يہ عمل ايك قسم كى شوہردارى ہے _ حضرت رسول خدا صلى اللہ عليہ و آلہ و سلم فرماتے ہيں : عورت كا جہاد يہ ہے كہ شوہر كى نگہداشت اچھى طرح كرے _ (85)راز كى حفاظت كيجئے _ عام طور پر خواتين كى خواہش ہوتى ہے كہ اپنے شوہر كے اسرار و رموز سے باخبر رہيں وہ چاہتى ہيں كہ كسب معاش كى كيفيت ، تنخواہ ، بينك ، بيلنس ، دفتر رموز اور اس كے مستقبل كے فيصلوں اور ارادوں سے مطلع رہيں مختصر كہ اپنے شوہر سے توقع ركھتى ہيں كہ اپنے تمام رازوں كو ان پر برملا كردے اور ان سے كچھ پوشيدہ نہ ركھے اس كے برعكس بہت سے مرد اس بات پر تيار نہيں كہ اپنے تمام رازوں كو اپنى بيويوں پر ظاہر كرديں _ اور كبھى كبھى يہى موضوع گرما گرمى اور بدگمانى كا سبب بن جاتا ہے بيوى شكاليت كرتى ہے كہ ميرے شوہر كو مجھ پر اعتبار نہيں اپنے رازوں كو مجھ سے مخفى ركھتا ہے اپنے خطوط مجھے پڑھنے نہيں ديتا _ اپنى آمدنى اور پس انداز كے بارے ميں نہيں بتاتا _ مجھ سے اپنے دل كا حال نہيں كہتا _ ميرے سوالوں كے جواب دينے ميں تامل كرتا ہے بلكہ كبھى كبھى جھوٹ بولتا ہے _ اتفاق سے بعض مرد بھى اپنى زندگى كے اسرار و رموز بيوى سے پوشيدہ ركھنا پسند نہيں كرتے ليكن ان كا عذر يہ ہوتا ہے كہ عورتوں كے پيٹ ميں كوئي بات نہيں سكتى _ وہ كسى بات كو پورى طرح پوشيدہ نہيں ركھ پاتيں _ ادھر كچھ سنا اور فوراً دوسروں سے كہديا _ كوئي بھى بہانے بہانے سے اسرار ورموز كو ان كے منھ سے اگلواسكتا ہے _ اور اس طرح خواہ مخواہ ان كے لئے مصيبت كھڑى ہوسكتى ہے _اگر كوئي انسان كسى كے رازوں كو جاننا چاہے تو آسانى كے ساتھ اس كى بيوى كو فراب دے كر اس كے ذريعہ سے اپنا مقصد پورا كرسكتا ہے يہ بھى ممكن ہے بعض عورتيں رازوں سے واقف ہونے كے سبب اس سے سوء استفادہ كريں _ حتى كہ اس كو شوہر پر غلبہ حاصلہ كرنے كا وسيلہ قرار ديں اور تسكين نہ ہونے كى صورت ميں اس كى پريشانى كے اسباب فراہم كرديں _البتہ مردوں كا يہ عذر كسى حد تك مدلل ہے _ عورتيں جلدى جذبات اور احساسات سے مغلوب ہوجاتى ہيں اور عام طور پر ان كے احساسات و جذبات ان كى عقل پر غالب آجاتے ہيں _ جب غصہ ميں ہوتى ہيں تو مروت برتنا ان كے لئے دشوار ہوجاتا ہے _ ايسے وقت ميں ممكن ہے رازوں كو جاننے كے سبب اس سے ناجائز فائدہ اٹھائيں اور مرد كے لئے مصيبت كھڑى كرديں _
104قارئين گرامي اس قسم كے واقعات سے آپ خود بھى واقف ہوں گے _ لہذا عورت اگر چاہتى ہے كہ اس كا شوہر اس سے كوئي چيز پوشيدہ نہ ركھے تو اسے اس بات كا خيال ركھنا چاہئے كہ رازوں كى اس طرح حفاظت كريں اور محتاط رہيں كہ اپنے شوہر كى اجازت كے بغير كسى سے بھى اور كسى صورت ميں بھى كوئي بات نہ كريں _ حتى اپنے قريبى عزيزوں اور گہرے دوستوں سے بھى اپنے شوہر كے رازوں كو نہ كہيں _ راز كى حفاظت كے لئے يہ كافى نہيں كہ خود تو دوسروں يہ كہہ ديں اور اس سے كہيں كہ كسى سے نہ كہنا _ يقينا جس كو راز دار بنايا گيا ہے اس كے بھى كچھ دوست ہوں گے اور ممكن ہے وہ آپ كے راز اپنے دوستوں سے كہہ دے اور كہے كہ كسى اور سے نہ كہنا _ ايك وقت انسان متوجہ ہوتا ہے كہ اس كا راز فاش ہوگئے ہيں لہذا عقلمن انسان اپنے رازوں ميں كسى كو شريك كرنا ناپسند نہيں كرتا حضرت على عليہ السلام فرماتے ہيں : عاقل انسان كا سينہ اس كے رازوں كا صندوق ہوتا ہے _ (86)حضرت على عليہ السلام كا يہ ارشاد ہے كہ دنيا و آخرت كى خوبياں دوچيزوں ميں مضمر ہيں رازكى حفاظت كرنے اور اچھے لوگوں سے دوستى كرنے ميں _ اور تمام برائياں دو چيزوں ميں جمع ہوتى ہيں رازوں كو فاش كرنے اور بدكار لوگوں سے دوستى كرنے ميں _ (87)
85_ بحارالانوار ج 103 ص 24786_ بحار الانوار ج 75 ص 7187_ بحارالانوار ج 74 ص 178

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.