تقوى تزكيہ نفس كا اہم عامل
تقوى تزكيہ نفس كا اہم عاملاسلام ميں تقوى كو ايك بہت اہم مقام حاصل ہے_ مومنين ميں سے متقيوں كو ممتاز شمار كيا جاتا ہے_ تقوى كى لفظ قرآن مجيد نہج البلاغہ اور احاديث كى كتابوں خاص طور پر نہج البلاغہ ميں بہت زيادہ استعمال ہوئي ہے_ قرآن انسان كى شرافت اور قيمت كا معيار تقوى كو قرار ديتا ہے اور فرماتا ہے كہ ‘ خدا كے نزديك تم ميں سے زيادہ محترم اور معزز وہ ہے جو زيادہ پرہيزگار اور متقى ہو_ (232)تقوى كو آخرت كے لئے بہترين زاد راہ اور سعادت كا بہت بڑا وسيلہ بتلايا گيا ہے قرآن مجيد ميں آيا ہے كہ ‘تم اپنى آخرت كے لئے زاد راہ حاصل كرو قرآن مجيد ميں آيا ہے كہ تم اپنى آخرت كے لئے زاد راہ حاصل كرو اور بہترين زاد راہ تقوى ہے_ (233)نيز فرماتا ہے ‘ جو لوگ نيك اور تقوى ركھتے ہيں ان كے لئے بہت بڑى جزاء ہوگي_( 234)اور پھر فرمايا ہے_ كہ ‘ جس نے تقوى اختيار كيا اور اچھے كام انجام ديئے اس كے لئے كوئي خوف و ہراس نہيں ہے_ (235) اللہ تعالى فرماتا ہے كہ ‘ اللہ تعالى كى مغفرت كى طرف جلدى كرو اور بہشت كى طرف جلدى كرو كہ جس كا عرض زمين اور آسمان كے برابر ہے اور جو متقيوں كے لئے آمادہ كى گئي ہے_ (236)
اور فرماتا ہے كہ ‘متقى بہشت ميں اور نعمت ميں زندگى كرتے ہيں اور ان نعمتوںسے كہ جو اللہ تعالى نے انہيں عطا كى ہيں خوش اور خرم ہيں_ (237)اسى طرح نہج البلاغہ اور احاديث كى كتابوں ميں تقوى كو اخلاق كا سردار اور سعادت حاصل كرنے كا بزرگترين وسيلہ بتلايا گيا ہے جيسے_حضرت على عليہ السلام فرماتے ہيں كہ ‘تقوى كو تمام اخلاق كا راس ورئيس قرار ديا گيا ہے_ (238)رسول خدا صلى اللہ عليہ و آلہ و سلم نے فرمايا ہے كہ ‘ ايك صفت ايسى ہے جو اسے نہ چھوڑے اور پكڑے ركھے تو اس كے اختيار ميں دنيا اور آخرت ہوگى اور وہ بہشت حاصل كرلے گا_ آپ سے كہا گيا يا رسول اللہ_ وہ صفت كونسى ہے؟ آپ نے فرمايا وہ تقوى ہے_ جو شخص چاہتا ہے كہ تمام لوگوں سے زيادہ عزيز ہو تو تقوى كو اپنا پيشہ بنائے آپ نے اس كے بعد يہ آيت پڑھى كہ جو شخص تقوى كو اپنا پيشہ قرار دے تو خداوند عالم اس كے لئے گشائشے قرار دے ديگا اور اس كے لئے روزى وہاں سے دے گا كہ جس كا اسے گمان تك نہ ہوگا_ اميرالمومنين عليہ السلام نے فرمايا ہے كہ ‘تقوى كو ہاتھ سے نہ جانے دينا كيونكہ وہ تمام خوبيوں اور خيرات كا جامع ہے_ سوا_ے تقوى كے كوئي اچھائي وجود نہيں ركھتى جو اچھائي تقوى كے ذريعے حاصل ہوتى ہے تقوى كے بغير حاصل نہيں ہوسكتى خواہ وہ دنيا كى اچھائي اور نيكى ہو يا آخرت كي_ (239)
امام زين العابدين عليہ السلام نے فرمايا ہے كہ ‘ ہر كام كى شرافت اور قيمت تقوى كے واسطے سے ہوتى ہے صرف متقى سعادت اور نجات كو حاصل كرتے ہيں_ اللہ تعالى فرماتا ہے كہ تحقيق سعادت اور نجات صرف متقيوں كے لئے ہے_( 240) حضرت على عليہ السلام نے فرمايا ہے ‘ خدا كے بندو_ آگاہ رہو كہ دنيا اور آخرت كى نعمتيں صرف متقى حاصل كرتے ہيں_ دنياداروں كے ساتھ دنيا كى نعمتوں سے استفادہ كرنے ميں شريك ہوتے ہيں ليكن دنياداروں كے ساتھ آخرت كى نعمتوں ميں شريك نہيں ہوتے_ بہترين طريقے سے دنيا ميں زندگى كرتے ہيں اور بہترين طريقے سے كھانے والى چيزوں سےفائدہ حاصل كرتے ہيں_ متقى انہيں نعمتوں سے كہ جن سے مالدار اور سركش اورمتكبر استفادہ كرتے ہيں وہ بھى استفادہ كرتے ہيں ليكن وہ بہت زيادہ زاد راہ اور منافع ليكر آخرت كے جہان كى طرف منتقل ہوتے ہيں_ دنيا ميں زہد كى لذت كو حاصل كرتے ہيں اور علم ركھتے ہيں كہ قيامت كے دن اللہ تعالى كى رحمت كے جوار ميں زندگى كريں گے اور جو كچھ خدا سے چاہئيں گے ديئے جائيں گے اور ان كا لذات سے بہرور ہونا ناقص نہيں ہوگا_ (241)بعض احاديث ميں تقوى كو نفس كے پاك كرنے اور نفس كى بيماريوں كو شفا دينے والا قرار ديا گيا ہے اميرالمومنين عليہ السلام فرماتے ہيں_ ‘يقينا تقوى تمہارے دل كى بيماريوں كا شفا دينے والا دارو ہے اور تمہارے نابينا دل كو روشنى دينے والا ہے اور تمہارے بدن كى بيماريوں كے لئے شفا بخش ہے اور تمہارے سينے كے فساد كا اصلاح كرنے والا ہے اور تمہارے نفس كى كثافتوں كو پاك كرنے والا ہے اور تمہارى ديد كے پردوں كو جلا بخشنے والا ہے اور تمہارے اندرونى اضطرابات كو آرام دينے والا اور تمہارى تاريكيوں كو روشن كردينے والا ہے_
احكام كى غرض تقوى ہےتقوى اسلام ميں پردازش اخلاقى اصل اور احكام اسلامى كى تشريع كى غرض بتلائي گئي ہے_ جيسےخداوند عالم ارشاد فرماتا ہے_ ‘ لوگو اپنے پروردگار كى جس نے تمہيں اور تم سے پہلے والے لوگوں كو خلق فرمايا ہے عبادت كرو شايد باتقوى ہوجاؤ_ (243)نيز فرماتا ہے ‘ روزہ تم پر ويسے واجب ہوا ہے جيسے تم سے پہلے والوں پر واجب ہوا تھا شايد تم با تقوى ہوجاؤ_ (244)
اور فرماتا ہے كہ ‘خون اور قربانياں خدا كو نہيں پہنچتيں ليكن تمہارا تقوى خدا كوپہنچتا ہے_(245)اور فرماتا ہے ‘آخرت كے لئے زاد راہ اور توشہ حاصل كرو اور بہترين توشہ اور زاد راہ تقوى ہے_ (246)جيسا كہ ملاحظہ فرما رہے ہيں كہ بعض عبادتوں كى غرض بلكہ اصل عبادت كى غرض يہ تھى كہ لوگ اس كے بجالانے سے باتقوى ہوجائيں بلكہ اسلام كى نگاہ ميں تقوى اس قدر اہميت ركھتا ہے كہ تمام اعمال كے قبول ہونے كا معيار اور راس بتلايا گيا ہے اور عمل بغير تقوى كے مردود اور بے فائدہ ہوتا ہے قر آن مجيد ميں سے ہے كہ خداوند عالم نيك اعمال كو صرف متقيوں سے قبول كرتا ہے_رسول خدا صلى اللہ عليہ و آلہ وسلم نے ابوذر سے فرمايا كہ ‘ تقوى كے حاصل كرنے ميں بہت زيادہ عمل اور كوشش كر كيونكہ كوئي عمل بھى جو تقوى كے ساتھ ہو چھوٹا نہيں ہوتا اور كس طرح اسكو چھوٹا شمار كيا جائے جب كہ وہ اللہ تعالى كے ہاں مورد قبول ہوتا ہے جب كہ خدا قرآن ميں فرماتا ہے كہ خدا متقيوں سے قبول كرتا ہے_ (247) امام جعفر صادق عليہ السلام نے فرمايا ہے كہ ‘ كسى كا رونا تجھے دھوكا نہ دے كيونكہ تقوى دل ميں ہوتا ہے_ (248)قرآن ميں ہے كہ ‘ اگر صبر كرو اور تقوى ركھتے ہو تو يہ بہت بڑا كام ہے_ (249)جيسا كہ ملاحظہ فرما رہے ہيں كہ قرآن اور احاديث ميں تقوى ايك اصلى ارزشمند اور آخرت كے لئے بہترين زاد راہ اور توشہ ہے اور دل كى اہم بيماريوں كے لئے شفا دينے والا دارو ہے اور نفس كو پاك كرنے كا بہت بڑا وسيلہ بتلايا گيا ہے اس كى اہميت كے لئے اتنا كافى ہے كہ يہ احكام الہى كے جعل اور تشريع كى غرض اور ہدف قرر پايا ہے_ اب ہم تقوى كى وضاحت كرتے ہيں_
تقوى كى تعريف
عام طور سے تقوى كو ايك منفى يعنى گناہوں سے پرہيز اور معصيت سے اجتناببتلايا جاتا ہے اور يوں گمان كيا جاتا ہے كہ امور اجتماعى ميں شريك كرنے كى وجہ سے تقوى كو محفوظ ركھنا ايك بہت مشكل كام بلكہ ايك نہ ہونے والا كام ہے كيونكہ نفس كى سرشت ميں گناہوں كى طرف ميلان ہونا ہوتا ہے لہذا يا تقوى كو اپنائے اور پرہيزگار بنے يا اجتماعى كاموں سے كنارہ كشى كرے يا اجتماعى ذمہ داريوں كو عہدے پرلے اور تقوى كو چھوڑے كيونكہ ان دونوں كو اكٹھا ممكن نہيں ہوتا_ اس فكر اور نظريہ كا لازمہ يہ ہے كہ جتنا انسان گوشہ نشين ہوگا اتنا زيادہ تقوى ركھنے والا بنے گا_ ليكن بعض آيات اور احاديث اور نہج البلاغہ ميں تقوى كو ايك مثبت پر ارزش عمل بتلايا گيا ہے نہ منفي_تقوى كے معنى صرف گناہوں كا ترك كردينا نہيں ہے بلكہ تقوى ايك اندرونى طاقت اور ضبط نفس كى قدرت ہے جو نفس كو دائمى رياضت ميں ركھنے اور پے در پے عمل كرنے سے حاصل ہوتى ہے اور نفس كو اتنا طاقتور بنا ديتى ہے كہ وہ ہميشہ اللہ تعالى كے احكام كا مطيع اور فرمانبردار ہوجاتا ہے اور نفس اتنا قوى ہوجاتا ہے كہ نفس غير شرعى خواہشات كا مقابلہ كرتا ہے اور ثابت قدم ہوجاتا ہے_ لغت ميں بھى تقوى اسى معنى ميں آيا ہے_
تقوى كا مصدر وقايہ ہے كہ جس كے معنى حفظ اور نگاہدارى كے ہيں تقوى يعنى اپنے آپ كو محفوظ كرنا اور اپنے نفس پر كنٹرول كرنا ہوتا ہے_ تقوى ا يك اثباتى صفت ہے جو حفاظت ديتى ہے اور يہ منفى اور سلبى صفت نہيں ہے_ تقوى يعنى انسان كا عہد كرلينا كہ احكام شرعيت اور دستور الہى كى اطاعت كرونگا_ ہر گناہ كے ترك كا نام تقوى نہيں ہے بلكہ ترك گناہ اور كنٹرول كرنے كى قدرت اور طاقت اور نفس كو مضبوط ركھنے كى سرشت اور ملكہ كا نام تقوى ركھا جاتا ہے_ تقوى آخرت كے لئے بہترين زاد راہ ہے زاد راہ اور توشہ ايك مثبت چيز ہے منفى اور سلبى صفت نہيں ہے_ اميرالمومنين عليہ السلام كے چند جملات پر غور كيجئے_ آپ فرماتے _ ‘اے خدا كے بندو ميں تمہيں تقوى كى سفارش كرتا ہوں_ كيونكہ يہ نفس كے لئے ايك مہار ہے كہ جو نفس كو اچھائيوںكى طرف كھينچ لے جاتا ہے_ تقوى كے مضبوط رسے كو پكڑے ركھو اور اس كے حقائق كى طرف رجوع كرو تا كہ تمہيں آرام اور رفاہيت وسيع اور عريض وطن مضبوط پناہ گا اور عزت كے منازل كى طرف لے جائے_ (250)آپ فرماتے ہيں ‘يقينا’ تقوى آج كے زمانے ميں تمہارے لئے پناہ گا اور ڈھال ہے اور كل قيامت كے دن كے لئے جنت كى طرف لے جانے كا راستہ ہے ايسا واضح راستہ ہے كہ جس پر چلنے والا فائدہ حاصل كرتا ہے اور ايسى وديعت ہے كہ جو اسے پكڑنے والے كى حفاظت كرتا ہے_ (251)
اے خدا كے بندو جان لو كہ تقوى ايك مضبوط پناہ گاہ ہے_ فسق اور فجور اور بے تقوائي ايك ايسا گھر ہے كہ جس كى بنياد كمزور ہے اور رہنے والے كى حفاظت نہيںكرسكتا اور اس ميں پناہ لينے والے كو محفوظ نہيں كرسكتا اور جان لو كہ تقوى كے ذريعے گناہوں كى زہر اور ڈنگ كو كاٹا جاسكتا ہے_ اے خدا كے بندو، تقوى خدا كے اولياء كو گناہوں سے روكے ركھتا ہے اور خدا كاخوف ان كے دلوں ميں اس طرح بٹھا ديتا ہے كہ وہ رات كو عبادت اور اللہ تعالى سے راز و نياز ميں مشغول رہ كر بيدار رہتے ہيں اور دن كو روزہ ركھتے ہيں_ اور جان لو كہ تقوى تمہارے لئے اس دنيا ميں پناہ گاہ اور مرنے كے بعد سعادت ہے_ جيسے كہ آپ نے ان احاديث كا ملاحظہ كيا ہے ان ميں تقوى كو ايك با قيمت اور اہم اور ايك مثبت طاقت اور قدرت بتلايا گيا ہے كہ جو انسان كو روكے ركھتا ہے اور اسكى حفاظت كرتا ہے ايك ايسى طاقت جو كنٹرول كرتى ہے_ بتلايا گيا ہے كہ تقوى حيوان كى مہار اور لگام كى طرح ہے كہ جس كے ذريعے سے انسان كے پركشش نفس اور اس كى خواہشات پر كنٹرول كيا جاتا ہے اور اسے اعتدال پر ركھا جانا ہے_ تقوى ايك مضبوط قلعہ كى مانند ہے كہ انسان كو داخلى دشمنوں يعنى ہوى اور ہوس اور غير شرعى اور شيطانى خواہشت سے محفوظ ركھتا ہے_ تقوى ڈھال كى مانند ہے كہ جو شيطانى كے زہر آلودہ تير اور اس كے ضربات كو روكتا ہے_ تقوى انسان كو ہوى و ہوس اور خواہشات نفس كى قيد سے آزادى دلواتا ہے اور حرص اور طمع حسد اورشہوت غصب اور بخل و غيرہ كى رسيوں كو انسان كى گردن سے اتار پھينكتا ہے_ تقوى محدود ہوجانے كو نہيں كہتے بلكہ نفس كے مالك اور اس پر كنٹرول كرنے كا نام ہے_ انسان كو عزت اور شرافت قدرت اور شخصيت اور مضبوطى ديتا ہے_ دل كو افكار شيطانى سے محفوظ كرتا ہے اور فرشتوں كے نازل ہونے اور انوار قدسى الہى كے شامل ہونے كے لئے آمادہ كرتا ہے اور اعصاب كو طفيان اور آرم ديتا ہے_ تقوى انسان كے لئے مثل ايك گھر اور لباس كے ہے كہ جو حوادث كى گرمى اور سردى محفوظ ركھتا ہے خداوند عالم قرآن ميں ارشاد فرماتا ہے لباس التقوى ذلك خير )252) تقوى ايك قيمتى وجود ركھتا ہے اور آخرت كے لئے زاد راہ اور توشہ ہے يہ ايك منفى صفت نہيں ہے البتہ قرآن اور حديث ميں تقوى خوف اور گناہ كے ترك كے معنى ميں بھى استعمال ہوا ہے ليكن يہ تقوى كے لوازمات ميں سے ہيں نہ يہ كہ تقوى كا معنى يہى ہے_
تقوى اور گوشہ نشينيگوشہ نشينى اور اجتماعى ذمہ داريوں كے قبول نہ كرنے كو نہ صرف تقوى كى علامتوں سے شمار نہيں كيا جائيگا بلكہ بعض موارد ميں ايسا كرنا تقوى كے خلاف بھى ہوگا_ اسلام ميں گوشہ نشينى اور رہبانيت نہيں ہے_ اسلام انسان كو گناہ سے فرار كرنے كے لئے گوشہ نشينى اور مشاغل كے ترك كرنے كى سفارش نہيں كرتا بلكہ انسان سے چاہتا ہے كہ اجتماعى ذمہ داريوں كو قبول كرے اور امور اجتماعى ميں شريك ہو اور پھر اسى حالت ميں تقوى كے ذريعے اپنے نفس پر كنٹرول كرے اور اسے قابو ميں ركھے اور گناہ اور كجروى سے اپنے آپ كو روكے ركھے_
اسلام يہ نہيں كہتا كہ شرعى منصب اور عہدے كو قبول نہ كرو بلكہ اسلام كہتا ہے كہ اسے قبول كرو اور اللہ تعالى كى رضا كى خاطر اللہ تعالى كے بندوں كى خدمت كرو اور صرف منصب اور مقام كا غلام بن كر نہ رہ جاؤ_ اور اپنے منصب اور عہدے كو نفسانيخواہشات اور شہوات كے لئے وسيلہ قرار نہ دو اور حق كے راستے سے نہ ہٹو_ اسلام نہيں كہتا كہ تقوى حاصل كرنے كے لئے كام اور كار و كسب سے ہاتھ اٹھا لو اور حلال رزق طلب كرنے كے لئے كوشش نہ كرو بلكہ اسلام كہتا ہے كہ دنيا كے قيدى اور غلام نہ بنو_اسلام نہيں كہتا كہ دنيا كو ترك كردے اور عبادت ميں مشغول ہوجانے كے لئے گوشہ نشين ہوجا بلكہ اسلام كہتا ہے كہ دنيا ميں زندگى كر اور اس كے آباد كرنے كے لئے كوشش كر ليكن دنيا دار اور اس كا فريفتہ اور عاشق نہ بن بلكہ دنيا كو اللہ تعالى سے تقرب اور سير و سلوك كے لئے قرار دے اسلام ميں تقوى سے مراد يہى ہے كہ جسے اسلام نے گراں بہا اور بہترين خصلت بتلايا ہے_
تقوى اور بصيرتقرآن اور احاديث سے معلوم ہوتا ہے كہ تقوى انسان كو صحيح بصيرت اور بينش ديتا ہے تا كہ دنيا اور آخرت كى واقعى مصلحتوں كو معلوم كر سكے اور اس پر عمل كرے جيسے_خداوند عالم قرآن ميں فرماتا ہے _ ‘ اے ايمان والو اگر تقوى كو پيشہ قرار دو تو خدا تمہارے لئے فرقان قرار دے گا_(253) يعنى بصيرت كى ديد اور شناخت عطا كرے گا تا كہ سعادت اور بدبختى كى مصلحتيں اور مفسدوں كو پہنچان سكو_ ايك اور آيت ميں ہے كہ ‘صاحب تقوى بنو تا كہ علوم كو تم پر نازل كيا جائے اور اللہ تعالى ہر چيز كا علم ركھتا ہے_(254)گرچہ قرآن تمام لوگوں كے لئے نازل ہوا ہے ليكن صرف متقى ہيں جو ہدايت ديئے جاتے ہيں اور نصيحت حاصل كرتے ہيں_اسى لئے قرآن لوگوں كے لئے بيان ہے اور اہل تقوى كے لئے ہدايت اور نصيحت ہے_(255)
اميرالمومنين عليہ السلام فرماتے ہيں كہ ‘ تقوى دل كى بيماريوں كے لئے شفا دينےوالى دواء ہے اور دل كى آنكھ كے لئے بينائي كا سبب ہے_(256)پيغمبر عليہ السلام نے فرمايا ہے كہ ‘ اگر شيطان كا آدم كى اولاد كے دل كے اردگر چكر لگانا نہ ہوتا تو وہ علم ملكوت كا مشاہدہ كر ليتے_(257)امام جعفر صادق عليہ السلام نے اپنے پدر بزرگوار سے نقل كيا ہے كہ ‘ دل كے فاسد ہوجانے كے لئے گناہ كے بجالانے سے زيادہ اور كوئي چيز نہيں ہوتي_ دل گناہ كے ساتھ جنگ ميں واقع ہوجاتا ہے يہاں تك كہ گناہ اس پر غلبہ كر ليتا ہے اور اسے اوپر نيچے كرديتا ہے يعنى پچھاڑ ديتا ہے_(258)اس قسم كى آيات اور روايات سے معلوم ہوتا ہے كہ تقوى عقل كى بينائي اور بصيرت كا سبب بنتا ہے اور سمجھنے اور سوچنے كى قوت كو طاقت ور بناتا ہے اور عقل ايك گوہر گران بہا ہے جو انسان كے وجود ميں ركھديا گيا ہے تا كہ اس كے ذريعے مصالح اور مفاسد خيرات اور شرور سعادت اور شقاوت كے اسباب خلاصہ جو ہونا چاہئے اور جو نہ ہونا چاہئے كو اچھى طرح پہچان سكے اور تميز دے سكے_ اميرالمومنين عليہ السلام نے فرمايا ہے كہ ‘ بدن ميں عقل حق كارسول ہے_(259)جى ہاں اس طرح كى رسالت اور پيغام عقل كے كندھے پر ڈال دى گئي ہوئي ہے اور وہ اس كے بجالانے كى قدرت بھى ركھتا ہے ليكن يہ اس صورت ميں كہ جسم كى تمام طاقتيں اور غرائز عقل كى حكومت كو قبول كر ليں اور اس كى مخالفت اور اس كى احكام كى خلاف ورزى نہ كريں_ خواہشات اور ہوس اور ہوس عقل كے دشمن ہيں عقل كو ٹھيك كام انجام نہيں دينے ديتے_(260)نيز آپ(ص) نے فرمايا ‘ جو شخص اپنے نفس كى خواہشات كا مالك نہيں ہوتا وہ عقل كا مالك بھى نہيں ہوگا_(261)آپ نے فرمايا ہے كہ ‘ خودبينى اور خودپسندى عجب اور تكبر عقل كو فاسد كرديتے ہيں_(262)
آپ نے فرمايا ہے كہ ‘ لجباز اور ضدى انسان صحيح فكر اور فيصلہ نہيں كر سكتا_(263)يہ تو درست ہے كہ بدن پر حكومت اور اس كو چلانا عقل كے سپرد كيا گيا ہے اور عقل اس كى طاقت بھى ركھتا ہے ليكن خواہشات اور غرائز نفسانى اس كے لئے بہت بڑى مانع اور ركاوٹ ہيں اگر ايك غريزہ يا تمام غرائز اعتدال كى حالت سے خارج ہو جائيں اور بغاوت اور طغيان كرليں اور كام نہ كرديں تو پھر عقل كيسے اپنى ذمہ داريوں كے انجام دينے ميں كامياب ہو سكتى ہے_ اس طرح كا انسان عقل تو ركھتا ہے ليكن بغير سوچ اور فكر والا_ چراغ موجود ہے ليكن خواہشات اور شہوات اور غضب نے سياہ بادل يا مہہ كى طرح اسے چھپا ركھا ہے اس كے نور كو بجھا ديا ہے اور واقعات كے معلوم كرنے سے روك ديا ہے_ ايك شہوت پرست انسان كى طرح اپنى واقعى مصلحتوں كو پہچان سكتا ہے اور شہوت كے طغيان اور سركشى كى طاقت كو قابو كر سكتا ہے؟ خودپسند اور خودبين انسان كس طرح اپنے عيوب كو پہچان سكتا ہے تا كہ ان كے درست كرنے كى فكر ميں جائے؟ اسى طرح دوسرى برى صفات جيسے غصے حسد طمع كينہ پرورى تعصب اور ضدبازى مال اور جاہ و جلال كا منصب مقام رياست اور عہدہ ان تمام كو كس طرح وہ اپنے آپ سے دور كر سكتا ہے؟ اگر ان ميں سے ايك يا زيادہ نفس پر مسلط ہوجائيں تو پھر وہ عقل عملى كو واقعات كے پہچاننے سے روك ديتى ہيں اور اگر عقل ان كى خلاف عمل كرنا بھى چاہئے تو پھر اس كے سامنے ركاوئيں كھڑى كر ديتى ہيں اور داد و فرياد شروع كر ديتى ہيں اور عقل كے محيط كو تاريك كر ديتى ہيں اور اسے اپنى ذمہ دارى كے انجام دينے سے كمزور كر ديتى ہيں جو انسان ہوى اور ہوس اور خواہشات كا قيدى بن جائے تو پھر وہ وعظ اور نصيحت سے بھى كوئي نتيجہ حاصل نہيں كر سكے گا بلكہ قرآن اور مواعظ اس كے دل كى قساوت كو اور زيادہ كرديں گے لہذا تقوى كو بصيرت روشن بينى اور وظيفہ شناسى كا بہترين اور موثر ترين عامل شمار كيا جا سكتا ہے_
آخر ميں اس بات كى ياد دھانى ضرورى اور لازم ہے كہ تقوى عقل عملى اور ذمہ داريوں كى پہچان اور يہ جاننا كہ كيا كرنا چاہئے اور كيا نہيں كرنا چاہئے_ بصيرت كى زيادتى كا موجب ہے نہ صرف عقل كے حقائق كو جاننے اور پہچاننے كے لئے كے جسے اصطلاحيلحاظ سے عقل نظرى كہا جا تا ہے كيونكہ اس طرح نہيں ہوتا كہ جو ا نسان تقوى نہيں ركھتا وہ رياضى اور طبعى كے مسائل سمجھنے سے عاجز رہتا ہے گرچہ تقوى سمجھنے اور ہوش اور فكر كے لئے بھى ايك حد تك موثر واقع ہوتا ہے_
تقوى اور مشكلات پر قابو پاناتقوى كے آثار ميں سے ايك اہم اثر زندگى كى مشكلات اور سختيوں پر غلبہ حاصل كرلينا ہے_ جو بھى تقوى پر عمل كرے گا خداوند عالم اس كى مشكلات كے دور ہونے كا كوئي نہ كوئي راستہ نكال دے گا اور ايسے راستے سے كہ جس كا اسے گمان تك نہ ہو گا اسے روزى فراہم كردے گ)264) خداوند عالم فرماتا ہے كہ ‘ جس نے تقوى پر عمل كيا خداوند عالم اس كے كام آسان كر ديتا ہے_(265) ‘ اميرالمومنين عليہ السلام نے فرمايا كہ ‘ جو شخص تقوى پر عمل كرے گا تو اس كى سختياں اور مشكليں جب كہ نزديك تھا كہ اس پر وارد ہو جائيں دور ہوجائيں گى تلخياں اس كے لئے شيرين ہوجائيں گى مشكلات كى لہريں اس كے سامنے پھٹ جائيں گى اور سخت سے سخت اور دردناك كام اس كے لئے آسان ہوجائيں گے_(266)’اس قسم كى آيات اور روايات سے معلوم ہوتا ہے كہ مشكلات كے حل ہونے اور ان پر غلبہ حاصل كرنے ميں تقوى انسان كى مدد كرتا ہے_ اب ديكھا جائے كہ تقوى ان موارد ميں كيا تاثير كر سكتا ہے_ زندگى كى سختيوں اور مشكلات كو بطور كلى دو گروہ ميں تقسيم كيا جا سكتا ہے _ پہلا گروہ_ وہ مشكلات كہ جن كا حل كرنا انسان كے اختيار ميں نہيں ہے جيسے كسى عضو كا نقص اور ايسى بيماريوں ميں مبتلا ہونا كہ جو لا علاج ہيں اور ايسے خطرات كہ جن كى پيشگوئي نہيں كى جا سكتى اور اسى طرح كى دوسرى مشكلات كہ جنہيں روكنا اور دور كرنا انسان كے امكان اور قدرت سے باہر ہے_
دوسرا گروہ_ ايسى مشكلات اور سختياں كہ جن كے دور كرنے اور پيش بينى كرنے ميںہمارا ارادہ موثر واقع ہو سكتا ہے _ جيسے اكثر نفسياتى اور جسمى گھريلو اور اجتماعى اور كار و كسب كى بيمارياں و غيرہ_تقوى ان دونوں مشكلات كے حل ميں ايك مہم كردار ادا كر سكتا ہے_ گرچہ پہلے مشكلات كے گروہ كو روكنا اور ان كو دور كرنا ہمارے لئے عملى طور سے ممكن نہيں ہوتا ليكن ان مشكلات كے ساتھ كس طرح عمل كيا جائے يہ ہمارے اختيار ميں ہوتا ہے_ وہ انسان جو با تقوى ہے اور اپنے نفس كى حفاظت كے لئے پورى طرح تسلط ركھتا ہے اور دنيا كے مشكلات اور خود دنيا كو فانى اور ختم خونے والا سمجھتا ہے اور آخرت كى زندگى كو حقيقى اور باقى رہنے والى زندگى سمجھتا ہے_اور اللہ تعالى كى ذات لايزال كى قدرت پر اعتماد كرتا ہے_ دنيا كے واقعات اور مشكلات كو معمولى اور وقتى جانتا ہے اور ان پر جزع اور فزع نہيں كرتا تو ايسا انسان اللہ تعالى كى مشيت كے سامنے سر تسليم خم كردے گا_ تقوى والا انسان آخرت كے جہان اور خدا سے مانوس اور عشق كرتا ہے ايسے انسان كے لئے گذر جانے والے مشكلات اور واقعات اس كى روح اور دل كے سكون كو مضطرب اور پريشان نہيں كر سكيں گے كيونكہ خود مشكلات اور حوادث اور مصائب درد نہيں لاتيں بلكہ نفس كا انہيں برداشت اور تحمل نہ كر سكنا_ انسان كيلئے ناراحتى اور نا آرامى كو فراہم كرتا ہے اور اس كے لئے تقوى انسان كے لئے زيادہ مدد كر سكتا ہے_دوسرا گروہ_ اكثر مشكلات اور سختياں كہ جو انسان كى زندگى كو تلخ كرديتى ہيں ہمارى برى عادات اور انسانى ہوى اور ہوس اور خواہشات كى وجہ سے ہم پر وارد ہوتى ہيں اور يہى برى صفات ان كا سبب بنتى ہيں_ گھريلو زندگى كے اكثر مشكلات كو شوہر يا بيوى يا دونوں خواہشات نفسانى پر مسلط نہ ہونے كى وجہ سے وجود ميں لاتے ہيں اور اس آگ ميں جلتے رہتے ہيں_
جسے خود انہوں نے جلايا ہے اور پھر داد و قيل جزع اور فزع زد خورد كرتے ہيں_دوسرى مشكلات بھى اكثر اسى وجہ سے وجود ميں آتى ہيں_ برا اخلاق جيسے حسد _ كينہ پروري، انتقام لينا، ضدبازي، تعصب، خودپسندي، خودبينى ، طمع، بلندپروازي، تكبر و غيرہ وہ برى صفات ہيں كہ انسان كے لئے مشكلات اور مصائب غم اور غصہ وجود ميں لاتى ہيں اور بہترين اور شيرين زندگى كو تلخ اور بے مزہ كر ديتى ہيں _ ايسا شخص اتنا خواہشات نفسانى كا قيدى ہوچكا ہوتا ہے كہ وہ اپنے درد اور اس كى دواء كے پہچاننے سے عاجز ہوجاتا ہے_ سب سے بہتر چيز جو ان حوادث كے واقع ہونے كو روك سكتى ہے وہى تقوى ہے اور اپنے نفس پر كنٹرول كرنا اور اس كى حفاظت كرنا ہے_ متقى انسان كے لئے اس طرح كے دردناك واقعات بالكل پيش ہى نہيں آتے وہ سكون قلب اور آرامش سے اپنے زندگى كو ادامہ ديتا ہے اور آخرت كے لئے توشہ ور زاد راہ حاصل كرتا ہے _ دنيا كى محبت ان تمام مصائب اور گرفتاريوں كا سرچشمہ ہوتى ہے ليكن متقى انسان دنيا اور مافيہا كا عاشق اور فريفتہ نہيں ہوتا تا كہ اس كے نہ ہونے سے رنج اور تكليف كو محسوس كرے_ امير المومنين عليہ السلام نے فرمايا ہے كہ دنيا كى محبت سے پرہيز كر كيونكہ يہ دنيا كى ہر مصيبت كى جڑ اور ہر تكليف كى كان ہے_(267)
تقوى اور آزادي
ممكن ہے كہ كوئي گمان كرے كہ تقوى تو آزادى كو سلب كر ليتا ہے اور ايك محدوديت اور قيد و بند وجود ميں لے آتا ہے اور زندگى كو سخت اور مشكل بنا ديتا ہے ليكن اسلام اس گمان اور عقيدہ كو قبول نہيں كرتا اور رد كر ديتا ہے بلكہ اس كے بر عكس تقوى كو آزادى اور آرام اور عزت اور بزرگوارى كا سبب قرار ديتا ہے اور انسان بغير تقوى والے كو قيد اور غلام شمار كرتا ہے_ اميرالمومنين عليہ السلام نے فرمايا ہے كہ تقوى ہدايت اور استقامت اور آخرت كے زاد راہ اور توشہ كى چابى ہے_ تقوى غلامى سے آزادى اور ہلاكت سے نجات پانے كا وسيلہ ہے_(268)حضرت على عليہ السلام نے فرمايا ہے كہ ‘ اسلام سے بالاتر كوئي شرافت نہيں ہے_ تقوى سے كوئي بالاتر عزت نہيں ہے_ اور سب سے زيادہ قوى تقوى سے اور كوئي پناہ گاہ نہيں_(669)امير المومنين عليہ السلام نے فرمايا ہے ‘ جو شخص تقوى كو وسيلہ بنائے تو وہ سختياں اور دشوارياں جو نزديك آچكى ہوں گى اس سے دور ہوجائيں گى تلخ كام اس كے لئے شيريں ہوجائيں گے_ گرفتاريوں كى سخت لہريں اس سے دور ہوجائيں گى اور سختياں اس كے لئے آسان ہوجائيں گي_(270)ان احاديث ميں تقوى كو مشكلات كے حل كرنے اور انسان كى عزت اور آزادى كا سبب مصائب اور گرفتاريوں سے نجات زندگى كى دشواريوں اور تلخيوں كے لئے بہترين پناہ گاہ بتلايا گيا ہے_ لہذا تقوى انسان كے لئے محدوديت اور آزادى سلب كرنے كا موجب نہيں ہوتى بلكہ انسان كى شخصيت كو زندہ كرتا ہے اور تقوي، شہوت ، غضب، انتقام جوئي، كينہ پروري، خودخواہي، خودپسندي، تعصب، لج بازي، طمع، دولت پرستى ، خودپرستي، شہوت پرستي، مقام و منصب پرستي، شكم پرستي، شہرت پرستى سے آزاد كرتا ہے انسان كى شخصيت اور عقل كو قوى كرتا ہے تا كہ وہ غرائز اور طغيان كرنے والى قوتوں پر غالب آجائے اور انہيں اعتدال پر ركھے اور واقعى مصلحتوں كے لحاظ سے ہدايت اور رہبرى كرے اور افراط اور تفريط كے كاموں سے ركاوٹ بنے_قرآن مجيد فرماتا ہے’ ان لوگوں كو ديكھتا ہے كہ جنہوں نے خواہشات نفس كو اپنا خدا بنا ركھا ہے اس كے باوجود جانتا ہے كہ خدا نے اسے گمراہ كرديا ہے اور اس كے كان اور دل پر مہر لگادى ہے اور اس كى آنكھوں پر تاريكى كے پردے ڈالے گئے ہيں پس كون اسے خدا كے بعد ہدايت كرے گا؟ كيا وہ نصيحت حاصل نہيں كرتا؟ (271)
درست ہے كہ جو شخص اپنى نفس خواہشات كے سامنے سر تسليم كر چكا ہے اور ان كے حاصل كرنے ميں كسى برائي اور قباحت كى پروا نہيں كرتا اور ديوانوں كى طرح اس كى تلاش اور كوشش كرتا ہے اور عقل كى بھلائي آواز كو نہيں سنتا اور پيغمبروں كى راہنمائي پر كان نہيں رھرتا ايسا شخص يقينا خواہشات نفس كا قيدى اور غلام اور نوكر اور مطيع ہے_ نفس كى خواہشات نے انسان كى شخصيت اور گوہر ناياب كو جو عقل ہے اسے مغلوب كر ركھا ہے اور اپنے دام ميں پھنسا ليا ہے ايسے شخص كے لئے آزاد ہونے طور آزادى حاصل كرنے كے لئے تقوى كے اور كوئي راستہ موجود نہيں ہے لہذا تقوى محدود نہيں كرتابلكہ انسان كو آزاد بخشتا ہے_
تقوى اور بيماريوں كا علاجيہ مطلب پہلے ثابت كيا جا چكا ہے كہ برے اخلاق جيسے حسد ، بغض، انتقام جوئي، عيب جوئي، غضب، تعصب، طمع، خودبيني، تكبر، خوف، بے آرادگي، وسوسہ و غيرہ يہ تمام نفسانى بيمارياں ہيں ان مرضوں ميں مبتلا انسان مجازى طور سے نہيں بلكہ حقيقى لحاظ سے بيمار ہے اور يہ مطلب بھى علوم ميں ثابت ہوچكا ہے كہ نفس اور جسم ميں فقط مضبوط ربط اور اتصال ہى برقرار نہيں ہے بلكہ يہ دونوں متحد ہيں اور اسى ربط اور اتصال سے ايك دوسرے پر اثر انداز اور متاثر ہوتے ہيں_ جسمانى بيمارياں نفس انسان كو ناراحت اور پريشان كرتى ہيں اس كے بر عكس روحانى اور نفسانى بيمارياں جيسے معدے اور انتڑيوں ميں زخم اور ورم اور بد ہضمى اور غذا كا كھٹا پن ہوجانا سر اور دل كا درد ممكن ہے كہ وہ بھى برے اخلاق جيسے حسد_ بغض اور كينہ طمع اور خودخواہى اور بلند پروازى سے ہى وجود ميں آجائيں_ مشاہدہ ميں آيا ہے كہ مضر اشياء كى عادت شہوات رانى ميں افراط اور زيادہ روى كتنى خطرناك بيماريوں كو موجود كر ديتى ہيں جيسے كہ پہلے گذر چكا ہے كہ نفسانى بيماريوں كا صرف ايك ہى علاج ہے اور وہ ہے تقوى لہذا يہ كہا جا سكتا ہے كہ
انسانى كى جسمانى اور نفسياتى بيماريوں اور ان سے سلامتى اور صحت ميں تقوى بہت ہى زيادہ تاثير كرتا ہے_حضرت على عليہ السلام نے تقوى كے بارے ميں فرمايا ہے كہ ‘ تقوى تمہارے جسموں كى بيماريوں كى دواء ہے اور تمہارے فاسد دلوں كى اصلاح كرتا ہے اور تمہارے نفوس كى كثافتوں كو پاك كرتا ہے؟(272)
232_ انّ اكرمكم عنداللہ اتقاكم_ حجرات/ 13_233_قال على عليہ السلام: فانّ تقوى اللہ … شفاء مرض اجسادكم و صلاح فساد صدوركم و طہور دنس انفسكم_ نہج ابلاغہ/ خطبہ 198_234_للذين احسنوا منہم و اتّقوا اجر عظيم_ آل عمران/ 172_235_ فمن اتقى و اصلح فلا خوف عليہم و لا ہم يحزنون_ اعراف/ 35_236_ و سارعوا الى مغفرة من ربّكم و جنة عرضہا السموات و الارض اعدّت للمتقين_ آل عمران/ 133_237_ ان المتقين فى جنات و نعيم فاكہين بما آتاہم ربّہم_ طور / 18_
238_ قال على عليہ السلام:التقى رئيس الاخلاق_ نہج البلاغہ/ كلمات قصار 41_239_ قال على عليہ السلام:عليكم بتقوى اللہ فانہا تجمع الخير و لا خير غيرہا و يدرك بہا من الخير ما لا يدرك بغيرہا من خير الدنيا و الاخرة_ بحارالانوار/ ج 70 ص 285_240_ قال السجاد عليہ السلام: شرف كل عمل بالتقوى و فاز من فاز من المتقين، قال اللہ تبارك و تعالي: ان للمتقين مفازاً_ بحارالانوار/ ج 77 ص 386_241_ قال على عليہ السلام:و اعلموا عباداللہ انّ المتقين ذہبوا بعاجل الدنيا و آجل الاخرة فشاركوا اہل الدنيا فى دنيا ہم ولم يشاركہم اہل الدنيا فى آخرتہم_ سكنوا الدنيا بافضل ما سكنت و اكلوہا بافضل ما اكلت، فحظوا من الدنيا بما حظى بہ المترفون و اخذوا منہا ما اخذہ الجبابرة المتكبرون_ ثم انقلبوا عنہا بالزاد المبلغ و المتجر اصابو لذّة زہد الدنيا فى دنياہم و تيقّنوا انّہم جيران اللہ غداً فى آخرتہم لا تردّ لہم دعوة و لا ينقص لہم نصيب من لذة_ نہج البلاغہ/ كتاب 27_242_قال على عليہ السلام:فانّ تقوى اللہ دواء داء قلوبكم و بصر عمى افئدتكم و شفاء مرض اجسادكم و صلاح فساد صدوركم و طہور دنس انفسكم و جلاء غشاء ابصاركم و امن فزع جاشكم و ضياء سواد ظلمتكم_ نہج البلاغہ/ خطبہ 198_243_ يا ايہا الناس اعبدوا ربّكم الذى خلقكم و الذين من قبلكم لعلّكم تتّقون_ بقرہ/ 21_244_ كتب عليكم الصيام كما كتب على الذين من قبلكم لعلّكم تتقون_ بقرہ/ 183_245_ لن ينال اللہ لحومہا و لا دمائہا و لكن ينالہ التقوى منكم_ حج/ 38_246_ و تزوّدوا فانّ خير الزاد التقوى _ بقرہ/ 197_247_ انّما يتقبّل اللہ من المتقين_ مائدہ/ 27_248_ قال ابو عبداللہ عليہ السلام: لا يغّرنك بكائہم انّما التقوى فى القلب_ بحار/ ج 70 ص 286_249_ و ان تصبروا و تتقوا فان ذالك من عزم الامور_ آل عمران/ 186_250_ قال علي(ع): اوصيكم عباداللہ بتقوى ا للہ فانّہا الزمام و القوام فتمسّكويوثائقہا و اعتصموا بحقائقہا تؤول بكم الى اكنان الدعة و اوطان السعة و معاقل الحرز و منازل العزّ_ نہج البلاغہ/ خ 195_251_ قال على عليہ السلام:فان التقوا فى اليوم الحرز و الجنّة و فى غد الطريق الى الجنّہ مسكلہا واضح و سالكہا رابح و مستودعہا حافظہ_ نہج البلاغہ/ 191_252_ قال اميرالمومنين عليہ السلام: ان التقوى عصمة لك فى حياتك و زلفى بعد مماتك_ غرر الحكم/ ص 222_253_ يا ايّہا الناس الذين آمنوا ان تتّقوا اللہ يجعل لكم فرقاناً_ انفال/ 29_254_ و اتّقوا اللہ و يعلّمكم اللہ و اللہ بكلّ شيء عليم_ بقرہ/ 282_255_ ہذا بيان للناس و ہدى و موعظة للمتقين_ آل عمران/ 138_
256_ قال على عليہ السلام:فان تقوى اللہ داء قلوبكم و بصر عمى افئدتكم_ نہج البلاغہ/ خ 198_257_قال النبى صلى اللہ عليہ و آلہ: لو لا انّ الشياطين يحرمون على قلوب بنى آدم لنظروا الى المكوت بحارالانوار/ ج70 ص 59_258_عن ابيعبدا للہ عليہ السلام قال: كان ابى يقول: ما من شيء افسد للقلب من الخطيئة انّ القلب ليواقع الخطيئة فما تزال بہ حتى تغلب عليہ فيصير اسفلہ اعلاہ و اعلاہ اسفلہ_ بحارالانوار/ ج70 ص 54_259_قال على عليہ السلام: العقل رسول الحق_ غرر الحكم/ ج 1 ص 13_260_ قال على عليہ السلام: الہوى عدوّ العقل_ غرر الحكم/ ص 13_261_ قال على عليہ السلام: من لم يملك شہوتہ لم يملك عقلہ_ غرر الحكم/ ص 702_262_ قال على عليہ السلام: العجب يقسد العقل_ غرر الحكم/ ص 26_263_قال على عليہ السلام: اللجوج لا راى لہ_ غرر الحكم/ ص 31_264_ و من يتّق اللہ يجعل لہ مخرجا و يرزقہ من حيث لا يحتسب_ طلاق/ 2_265_ و من يتقل اللہ يجعل لہ من امرہ يسرا_ طالق/ 4_266_ قال على عليہ السلام:فم اخذ بالتقوى عزبت عنہ الشدائد بعد دنوہا و احلولت لہ الامور بعد مرارتہا و انفرجت عنہ الامواج بعد تراكمہا و اسہلت لہ الصعاب بعد انصابہا_ نہج البلاغہ/ خطبہ198_267_قال على عليہ السلام:ايّاك و حبّ الدنيا فانہا اصل كل خطيئة و معدن كل بليّة_ غرر الحكم/ ص 150_268_قال على عليہ السلام:فانّ تقوى اللہ مفتاح سداد و ذخيرة معاد و عتق من كل ملكة و نجاة من كل ہلكة_ نہج البلاغہ/ خطبہ230_269_قال على عليہ السلام:لا شرف اعلى من الاسلام و لا عزّ اعزّ من التقوى و لا معقل احسن من الورع_ نہج البلاغہ/ باب المختار من الحكم، 371_270_قال على عليہ السلام:فمن اخذ بالتقوى عزبت عنہ الشدائد بعد نوہا و احلولت لہ الامور بعد مرارتہا و انفرجت عنہ الامواج بعد تراكمہا و اسہلت لہ الصعاب بعد انصابہا_ نہج البلاغہ/ خطبہ193_271_افرايت من اتّخذ الہہ ہواہ و اضلّہ اللہ على علم و ختم على سمعہ و قلبہ و جعل على بصرہ غشاوة فمن يہديہ من بعد اللہ افلا تذكرون_ جاثيہ/ 23_272_قال على عليہ السلام:فانّ تقوى اللہ … شفاء مرض اجسادكم و صلاح فساد صدوركم و طہور دنس انفسكم_ نہج البلاغہ/ خطبہ198_