جواہر لال نہرو کی کتاب Glimpses of World History ‘تاریخ عالم کی جھلکیاں’ پڑھنے پر رہبر انقلاب اسلامی کی مکرر تاکید
ٹھیک تین سال پہلے رہبر انقلاب اسلامی نے غیر معمولی صلاحیت کے حامل نوجوانوں سے ملاقات میں کہا تھا: "مجھے یقین ہے کہ آپ نوجوان لوگ تاریخ اور اس طرح کی چیزوں کو زیادہ اہمیت نہیں دیتے۔ جو کچھ ہوا ہے، اس کا ہزاروں حصہ بھی آپ نے باتوں اور پروپیگنڈوں میں نہیں سنا ہے۔" یہ بات، جو ہماری معاصر تاریخ میں انگریزوں کے جرائم کی تشریح کے ضمن میں کہی گئي تھی، ایک مؤقر مصنف کے حوالے سے کہی گئي تھی: ایک انقلابی اور سامراج مخالف انسان، جواہر لال نہرو۔