خطبہ فدک میں دینی واخلاقی معارف
خطبہ فدک میں دینی واخلاقی معارف
روشن علی
بنت الرسول ؐ حضرت فاطمہ الزہر سلام اللہ علیہا کا خطبہ فدک جہاں سیاسی لحاظ سے اہمیت رکھتا ہے وہاں اس کی دینی واخلاقی معارف وتعلیمات کے لحاظ سے بھی غیرمعمولی حیثیت ہے،ہم نے یہاں اس خطبے کواسی پہلو سے پیش کر نے کی کوشش کی ہے ،اس خطبے کو بہت سے محدثین اور ثقہ راویوں نے کئی اسناد سے نقل کیا ہے ان میں سے ہم صرف چار اسناد کا ذکر کرتے ہیں۔
۱ روایت زینب بنت علی علیہما السلام ابن ابی الحدید روایت کرتے ہیں:قال ابوبکر فحدثنی محمد ابن زکریا قال: حدثنی جعفر بن محمد بن عمارہ الکندی قال: حدثنی ابی عن الحسین بن صالح بن حی ، قال : حدثنی رجلان من بنی ہاشم عن زینب بنت علی ابن ابی طالب علیہ السلام
۲ روایت حسن ابن حسن بن علی بن ابی طالب علیہم السلام جوہری اپنی کتاب السقیفہ و فدک میں روایت کرتے ہیں: حدثنی احمد بن محمد بن یزید، عن عبد اﷲ بن محمد بن سلیمان، عن ابیہ ، عن عبد اﷲ بن الحسن بن الحسن ، قالوا جمیعا : لما بلغ فاطمۃ علیہا السلام اجماع ابی بکر علی منعہا فدک لاثت خمارہا۔۔۔
۳ روایت زید ابن علی بن الحسین علیہ السلام ابن طیفور اپنی کتاب : بلاغات النساء ، میں روایت کرتے ہیں: حدثنی جعفر ابن محمد رجل من اہل دیار مصر لقیتہ بالرافقۃ قال حدثنی ابی قال اخبربا موسی ابن عیسی قال اخبرنا عبد اﷲ ابن یونس ۔