اقوال حضرت امام موسیٰ کاظم علیہ السلام
(۱)” قال الامام موسیٰ الکاظم علیہ السلام:لیس منا من لم یحاسب نفسہ کل یوم ” ( ۱)ترجمہ:حضرت امام موسیٰ کاظم علیہ السلام فرماتے ھیں :” جو شخص ھر روز اپنے نفس کا محاسبہ نہ کرے وہ ھم میںسے نھیں ھے “۔
(۲)قال الامام موسیٰ الکاظم علیہ السلام:” ایاک ان تمنع فی طاعت اللھ، فتنفق مثلیہ فی معصیة اللہ “(۲)ترجمہ ۔حضرت امام موسیٰ کاظم علیہ السلام فرماتے ھیں :” اطاعت خدا میں مال خرچ کرنے سے پرھیز نہ کرو ، ورنہ دو برابر خدا کی معصیت میں خرچ ھو جائے گا “۔
(۳)قال الامام موسیٰ الکاظمعلیہ السلام:” ان الزرع ینبت فی السھل و لا ینبت فی الصفا فکذالک الحکمة تعمر فی قلب المتواضع و لا تعمر فی قلب المتکبر الجبار !” (۳)ترجمہ ۔حضرت امام موسی کاظم علیہ السلام فرماتے ھیں :” جس طریقے سے زراعت نرم زمین میں ھوتی ھے نہ کہ سخت زمین میں، اسی طرح سے علم و حکمت متواضع انسان کے دل میں پروان چڑھتے ھیںنہ کہ متکبر و جبار کے “۔
(۴)قال الامام موسیٰ الکاظم علیہ السلام:الموٴمن مثل کفتی المیزان کلما زید فی ایمانہ زید فی بلائہ “(۴)ترجمہ:حضرت امام موسی کاظم علیہ السلام فرماتے ھیں :” مومن ترازو کے دو پلڑوں کے مانند ھے جتنا ایمان میں اضافہ ھو گا اتنا بلا و مصیبت میں بھی اضافہ ھو گا “۔
(۵)قال الامام موسیٰ الکاظم علیہ السلام:المصیبة للصابر واحدة و للجازع اثنتان “(۵)ترجمہ ۔حضرت امام موسیٰ کاظم علیہ السلام فرماتے ھیں :”صبر کرنے والوں کے لئے ایک مصیبت ھے لیکن جزع وفزع کرنے والوں کے لئے دو مصیبتیں ھیں “۔
حوالہ:۱۔اقوال الائمہ ج۱ ص۲۱۶۲۔ تحف العقول ص ۳۰۵۳۔تحف العقول ص ۲۹۶۴۔ تحف العقول ص۸۴۴۵۔ تحف العقول ص ۷۵۴