اقوال حضرت امام جواد علیہ السلام

199

 
حدیث (۱)قال الامام محمد التقی علیہ السلام:”من عمل علی غیر علم افسد اکثر مما یصلح ” ( ۱ )” جو شخص بغیر علم و آگہی کے عمل انجام دیتا ہے وہ اصلاح کرنے کے بجائے فساد زیادہ کرتا ہے “۔
حدیث (۲)المومن یحتاج الی ثلاث خصال : توفیق من اللہ ، و واعظ من نفسہ ، وقبول ممن ینصحہ “(۲ )” با ایمان افراد تین چیزوں کے محتاج ہیں ۔ توفیق خد ا، وعظ نفس و قلب ، اور نصیحت کرنے والوں کی نصیحت کے “۔
حدیث (۳)”اعلم انک لن تخلوا من عین اللہ فانظر کیف تکون ” ( ۳)” یہ جان لو کہ خدا وند عالم کی نگاہوں سے بچ کر کہیں نہیں جا سکتے ،لہذا ابھی دیکھو کس حال میں ہو “۔
حدیث (۴)” لو کانت السماوات والارض رتقا علی عبد ثم اتقی اللہ تعالیٰ جعل اللہ لہ منھا مخرجا “(۴)” اگر زمین و آسمان کے دروازے کسی پر بند ہو جائیں اسکے بعد وہ تقویٰ و پرہیز گاری اختیار کرلے تو خدا وند عالم اسکے تمام امور میں گشائش پیدا کر دے گا “۔
حدیث (۵)” الدنیا سوق ربح فیھا و خسر آخرون ” (۵)” دنیا ایک بازار ہے جس میں ایک قوم فائدہ اٹھاتی ہے اور دوسری نقصان”۔
حدیث (۶)” اظھار الشئی قبل ان یستحکم مفسدة لہ ” (۶)” کسی بھی چیز کو مستحکم ہونے سے پہلے اظہار و بیان کرنا تباہی کا سبب ہے “۔حوالہ:۱۔منتھی الامال۲۔منتھی الامال۳۔تحف العقول۴۔ نور الابصار ص ۱۵۰۵۔تحف العقول ص۸۸۰۶۔تحف العقول ص ۸۲۶
 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.