اقوال حضرت امام حسن عسکری علیہ السلام
حدیث (۱)قال الامام الحسن العسکری علیہ السلام :من تواضع فی الدنیا لاخوانہ فھو عند اللہ من الصدیقین و من شیعةعلی ابن ابی طالب حقا (۱)
ترجمہ ۔حضرت امام حسن عسکری علیہ السلام فرماتے ھیں :جو شخص دنیا میں اپنے مومن بھائیوں کے ساتھ تواضع و انکساری کے ساتھ پیش آئے گا،خدا کے نزدیک اس کا شمار صدیقین اور علی ابن ابی طالب(ع) کے شیعوں میں سے ھو گا ۔
حدیث (۲)قال الامام الحسن العسکریعلیہ السلام:ان اللہ جعل للشر اقفالا و جعل مفاتیح تلک الاقفال الشراب ، و الکذب شر من الشراب (۲)
ترجمہ ۔حضرت امام حسن عسکریعلیہ السلام فرماتے ھیں :خدا وند عالم نے شر کے لئے بھت سے قفل قرار دئے ھیں۔ انکی کنجی شراب ھے اور جھوٹ بولنا شراب سے بھی بد تر ھے ۔
حدیث (۳)قال الامام الحسن العسکری علیہ السلام:رد المعتاد عن عادتہ کالمعجز(۳)
ترجمہ ۔حضرت امام حسن عسکری علیہ السلام فرماتے ھیں :لوگوں کی غلط عادتیں چھڑا دینا معجزہ سے کم نھیں ھے ،
حدیث (۴)قال الامام الحسن العسکری علیہ السلام:اشد الناس اجتھاد ا من ترک الذنوب (۴)
ترجمہ ۔حضرت امام حسن عسکری علیہ السلام فرماتے ھیں :تمام لوگوں میں مجاھد ترین شخص وہ ھے جو گناہ کو ترک کر دے ۔
حدیث (۵)قال الامام الحسن العسکریعلیہ السلام:لا تمار فیذھب بھاوٴک ، و لا تمازح فیجتر ء علیک ( ۵)
ترجمہ ۔حضرت امام حسن عسکریعلیہ السلام فرماتے ھیں :جدال نہ کرو ورنہ احترام ختم ھو جائیگا ، اور ھنسی و مذاق نہ کرو ورنہ لوگ گستاخی سے پیش آئیں گے ۔
حدیث (۶)قال الامام الحسن العسکری علیہ السلام:لیست العبادة کثرة الصیام و الصلاة ، و انما العبادة کثرة التفکر فی امر اللہ ( ۶)
ترجمہ ۔حضرت امام حسن عسکر ی علیہ السلام فرماتے ھیں :کثرت روزہ و نماز کو عبادت نھیں کھتے بلکہ امر خدا میں تدبر و تفکر کرنا عبادت ھے ۔
حدیث (۷)قال الامام الحسن العسکری علیہ السلام:من الفواقر التی تقصم الظھر جار ان رای حسنةً اطفاھا ، وان رایٰ سیئة افشاھا ( ۷)
ترجمہحضرت امام حسن عسکری علیہ السلام فرماتے ھیں :کمر شکن بلاؤں میں سے ایک وہ ھمسایہ ھے جو جب کوئی اچھائی وخوبی دیکھتا ھے تو چھپاتا ھے اور جب برائی دیکھتا ھے تو اسے فاش کرتا ھے ۔
حوالہ:۱۔بحار ج۷۵ص۱۱۷۲۔ وسائل الشیعہ ج۲ ص ۲۲۳۳۔ بحار ج ۱۷ ص ۲۱۷۴۔بحار ج ۷۸ ص ۳۷۳۵۔تحف العقول ص ۸۸۶۶۔تحف العقول ص ۸۹۰۷۔تحف العقول ص ۸۹۰